اللہ خطا کرتا ہےاللہ تعالیٰ کی توہین
اللہ تعالیٰ تمام کائناتوں اور جہانوں کا واحد حقیقی خالق و مالک اور پروردگار ہے ۔وہ واحدہ لاشریک ہے ۔ وہ زندگی ،رزق اور موت بلکہ دنیا و آخرت کی ہر چیز پر قادر مطلق ہے ۔وہ روز قیامت کا مالک ہے ۔وہ سب جہانوں کو پالنے والا ہے ۔سب تعریفیں صرف اسی کے لیے ہیں ۔وہ سب سے بڑا ہے ۔اس کی ذات ہر عیب و نقص سے پاک ہے ۔اس کا کوئی ہسر یا برابری کرنے والا نہیں ۔وہ ازل سے ابد تک یکتا و یگانہ ہے ۔ وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا ،وہ اکیلا ہے جسے فنا نہیں ۔اسے کسی نے جنم نہیں دیا اور نہ اس نے ہی کسی کو جنم دیا ۔وہ ہر ایک چیز سے بے نیاز ہے ۔وہی عبادت کے لائق ہے ۔کسی صفت مٰں اس کا کوئی شریک نہیں ۔وہ بے نظیر و بے مثل ہے ۔وہ حی و قیوم ہے ۔اسے نیند آتی ہے نہ اونگھ ۔وہ تھکتا بھی نہیں ۔وہ نہایت رحیم و کریم ہے ۔اس کا باب رحمت کبھی بند نہیں ہوتا ۔ اس کا غضب محدود اور رحمت لا محدود ہے ۔ ایک ماں کو اپنے بچے سے جس قدر محبت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اس سے ستر گنا زیادہ اپنے بندوں سے پیار کرتا ہے ۔حتیٰ کہ وہ اپنے منکروں کو بھی مایوس نہیں کرتا۔ وہ ستار العیوب ہے ۔ وہ ہمارا اصل محافظ و نگہبان ہے۔اولاد ،زندگی،موت،صحت،بیماری،عزت،ذلت،کامیابی ،ناکامی، خوشی،غمی ،امیری، غریبی، سب اسی کے ہاتھ میں ہے۔وہ اپنے بندوں کو بن مانگے عطا کرتا ہے ۔وہ ہر پکارنے والے ک پکار سنتا ہے ۔وہ ہر انسان کی رگ گردن سے بھی زیادہ قریب ہے۔ وہ دلوں کے راز جانتا ہے ،وہ دعاوں اور خواہشات کو پورا کرتا ہے ۔ وہ بخشنے والا ،رحم کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے ۔وہ کن کہتا ہے تو ہر چیز جو وہ چاہتا ہے ،خود بخود وجود میں آجاتی ہے ۔کائنات کے ذرے ذرے پر اس کی حکومت ہے ۔رات کی تاریکی ہو یا دن کا اجالا ،وہ ہر چیز سے علیم و خبیر اور سمیع و بصیر ہے ۔وہ کسی کا محتاج نہیں ۔اس کی ذات ،صفات اور کمالات لا محدود اور بے پایاں ہیں ۔پوری کائنات میں صرف اسی کی تجلیات کا ظہور ہے ۔وہی اول و آخر اور وہی ظاہر و باطن ہے ۔اس کی عظمت حیطہ ادراک میں نہیں آسکتی ۔اس کا جلال انسانی عقل میں نہیں سما سکتا۔صد شکر کہ اس نے بغیر کسی محنت و کوشش کے ہمیں ایمان و اسلام کی نعمت کے علاوہ دیگر بے شمار نعمتوں سے نوازا۔ لیکن قادیان کے دہقان جھوٹے مدعی نبوت آنجہانی مرزا قادیانی نے جس دیدہ دلریری سے خالق ارض و سما کے بارے میں ہرزہ سرائی کی اور اپنی خود ساختہ نبوت کے لیے اللہ تعالیٰ کے متعلق خرافات کا پلندہ گھڑا ہے ۔ اسے پڑھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ایسے عقائدمرزائی جماعت کی نامردی کا سب سے بڑا ثبوت ہیں ۔دل پر ہاتھ رکھ کر ان خرافات کو پڑھیں اور زبان سے استغفار کریں ۔
(((قادیانیوں کی گستاخیاں اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں )))
مرزا قادیانی کی وحی ہے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے :
" انی مع الافواج آتیک بغتۃ انی مع الرسول اجیب اخطی و اصیب میں فوجوں کے ساتھ ناگہانی کے طور پر آوں گا میں رسول کے ساتھ ہو کر جواب دوں گا ۔ میں غلطی بھی کرتا ہوں اور ٹھیک بھی کرتا ہوں ۔"
(روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 106)