• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

اللہ رب العزت کی توہین اور قادیانی مذہب

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
26۔’’ يا احمد یتم اسمک ولا یتم اسمی ‘‘ (تیرا مرزا کا) نام کامل ہوگا اور میرا (خدا کا نام) ناتمام ناقص رہے گا۔ ( تذکرہ ص ۳۹, ۱۹۷)
اللہ رب العزت کی توہین (61).jpg اللہ رب العزت کی توہین (62).jpg اللہ رب العزت کی توہین (63).jpg
27۔’’ بایعنی ربی ‘‘ خدا نے مرزاقادیانی سے بیعت کی ہے۔(دافع البلاء ص۶،خزائن ج۱۸ ص۲۲۷)
اللہ رب العزت کی توہین (64).jpg
28۔ ’’ یحمدک اﷲ ویمشی الیک ‘‘(خدا تیری حمد کرتا ہے اور تیری طرف چل کر آتا ہے۔) (حقیقت الوحی ص۷۸، خزائن ج۲۲ ص۸۱ )
اللہ رب العزت کی توہین (65).jpg
29۔تو(مرزا ) اس(خدا) سے نکلا اور اس نے تمام دنیا سے تجھ کو چنا۔۔۔۔۔میں( خدا) نے اپنے لیے تجھ کو پسند کیا ۔۔۔۔۔ تو خدا کا وقار ہے۔۔۔۔ جس طرف تیرا(مرزا کا) منہ اس طرف خدا کا منہ۔( کتاب البریہ, خزائن ج ۱۳ ص۱۰۱)
اللہ رب العزت کی توہین (66).jpg
30۔تیرا (مرزا کا) ہاتھ میرا(خدا کا) ہاتھ۔۔۔۔۔ خدا تیرے اندر اتر آیا ۔۔۔۔اے احمد (یعنی مرزا) تو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے ۔( کتاب البریہ , خزائن ج ۱۳ ص ۱۰۲)

اللہ رب العزت کی توہین (67).jpg
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
31۔”میرے اور میرے خدا کے درمیان ایسے باریک راز ہیں جن کو دنیا نہیں جاتی اور مجھے خدا سے ایک نہانی تعلق ہے جو قابل بیان نہیں“ (براہین احمدیہ حصہ پنجم , خزائن ج ۲۱ ص ۸۱)
اللہ رب العزت کی توہین (68).jpg
32۔تیری(مرزا کی) میری(خدا کی) طرف وہ نسبت ہے جس کی مخلوق کو آگاہی نہیں۔(کتاب البریہ , خزائن ج ۱۳ صفحہ ۱۰۳)
اللہ رب العزت کی توہین (69).jpg
33۔حضور (یعنی مرزا) نے فرمایا مجھے خدا اس طرح مخاطب کرتا ہے اور مجھ سے اس طرح کی باتیں کرتا ہے کہ اگر میں ان میں سے کچھ تھوڑا سا بھی ظاہر کروں تو یہ جتنے معتقد نظر آتے ہیں سب پھر جاویں (سیرت المہدی ج۱ ص ۶۵ روایت نمبر ۸۸)
اللہ رب العزت کی توہین (70).jpg
34۔تو(مرزا) مجھ(خدا) سے ایسا ہے جیسے میرا عرش ( تجلیات الٰہیہ, خزائن ج ۲۰ ص ۳۹۸)
اللہ رب العزت کی توہین (71).jpg
35۔ ’’خداتعالیٰ اپنی تجلی کے ساتھ انسان پر سوار ہوا۔ جیسے اونٹنی پر سوار ہوتا ہے۔‘‘(توضیح المرام ص۶۵، خزائن ج۳ ص۸۴)
اللہ رب العزت کی توہین (72).jpg
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
36۔میں نے ایک دفعہ کشف میں اللہ تعالیٰ کو تمثل کے طور پر دیکھا۔میرے گلے میں ہاتھ ڈال کر فرمایا ”جے تو میرا ہورہیں سب جگ تیرا ہو“ ( تذکرہ ص ۳۹۰)
اللہ رب العزت کی توہین (73).jpg
37۔مرزا قادیانی کے ایک خاص مرید قاضی یار محمد صاحب لکھتے ہیں کہ ’’جیسا کہ حضرت مسیح موعود (مرزا) نے ایک موقعہ پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی ہے کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی طاقت کا اظہار فرمایا۔ سمجھنے والے کے واسطے اشارہ کافی ہے۔‘‘ (استغفر اﷲ) (اسلامی قربانی ص۱۲ )
اللہ رب العزت کی توہین (74).jpg
38۔رب نے مجھے پکڑا اور ایسا پکڑا کہ میں بالکل اس میں محو ہو گیا۔۔۔۔۔خدا میرے وجود میں داخل ہو گیا۔( کتاب البریہ , خزائن ج ۱۳ ص ۱۰۴)
اللہ رب العزت کی توہین (75).jpg
39۔’’میں (غلام احمد قادیانی) کیا دیکھتا ہوں کہ ایک نہایت وسیع اور مصفا مکان ہے۔ اس میں ایک پلنگ بچھا ہوا ہے اور اس پر ایک شخص حاکم کی صورت میں بیٹھا ہے۔ میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ حاکم الحاکمین یعنی رب العالمین ہیں اور میں اپنے آپ کو ایسا سمجھتا ہوں۔ جیسے حاکم کا کوئی رشتہ دار ہوتا ہے۔ میں نے کچھ احکام قضاء وقدر کے متعلق لکھے ہیں اور ان پر دستخط کرانے کی غرض سے ان کے پاس لے چلا ہوں۔ جب میں پاس گیا تو انہوں نے مجھے نہایت شفقت سے اپنے پاس پلنگ پر بٹھا لیا۔ اس وقت میری ایسی حالت ہوئی جیسے ایک بیٹا اپنے باپ سے بچھڑا ہوا سالہا سال کے بعد ملتا ہے اور قدرتاً اس کا دل بھر آتا ہے۔ میرے دل میں اس وقت یہ بھی خیال آیا کہ یہ حاکم الحاکمین یا فرمایا رب العالمین ہیں اور کس محبت اور شفقت سے انہوں نے اپنے پاس بٹھلا لیا ہے اس کے بعد میں نے وہ احکام جو لکھے تھے دستخط کرنے کی غرض سے پیش کئے۔ انہوں نے قلم سرخی کی دوات میں جو پاس پڑی تھی ڈبویا۔ میری طرف جھاڑ کر دستخط کر دئیے۔‘‘(سیرت المہدی ص۸۲،۸۳، حصہ اوّل روایت نمبر۱۰۰)
اللہ رب العزت کی توہین (76).jpg اللہ رب العزت کی توہین (77).jpg
40۔’’اسی طرح میری کتاب اربعین نمبر ۴ ص۱۹ میں بابو الٰہی بخش صاحب کی نسبت یہ الہام ہے… یعنی بابو الٰہی بخش چاہتاہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی او رناپاکی پر اطلاع پائے مگرخدا تعالیٰ تجھے اپنے انعامات دکھلائے گا جو متواتر ہوں گے تجھ میں حیض نہیں۔ بلکہ وہ بچہ ہو گیا ہے ایسا بچہ جو بمنزلہ اطفال اللہ ہے۔‘‘ (تتمہ حقیقۃ الوحی ص۱۴۳، خزائن ج ۲۲ ص ۵۸۱)
اللہ رب العزت کی توہین (78).jpg
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
41۔’’ جیسا کہ ابھی بیان کر چکا ہوں مجھے اور نام بھی دیئے گئے ہیں اور ہر ایک نبی کا مجھے نام دیا گیاہے چنانچہ جو ملک ہند میں کرشن نام ایک نبی گذر اہے جس کو ردّر گوپال بھی کہتے ہیں ( یعنی فنا کرنے والا اور پرورش کرنے والا) اس کا نام بھی مجھے دیا گیا ہے پس جیسا کہ آریہ قوم کے لوگ کرشن کے ظہور کا ان دنو ںمیں انتظار کرتے ہیں وہ کرشن میں ہی ہوں اور یہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خدا تعالی نے بار بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ جو کرشن آخری زمانہ میں طاہر ہونے والا تھا وہ تو ہی ہے آریوں کا بادشاہ۔‘‘( تمتہ حقیقیۃ الوحی ص۸۵، خزائن ج۲۲ ص۵۲۱،۵۲۲)
اللہ رب العزت کی توہین (79).jpg اللہ رب العزت کی توہین (80).jpg
42۔’’ انا نبشرک بغلام مظہر الحق والعلا کأن اﷲ نزل من السمائ ‘‘( ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جس کے ساتھ حق کا ظہور ہو گا، گویا آسمان سے خدا اتر آیا)(حقیقت الوحی ص۹۵، خزائن ج۲۲ ص۹۸،۹۹)
اللہ رب العزت کی توہین (81).jpg اللہ رب العزت کی توہین (82).jpg
43۔’’میں نے اپنے ہاتھ سے کئی ایک پیش گوئیاں لکھیں اور وہ کاغذ دستخط کرانے کے لئے خداتعالیٰ کے سامنے پیش کیا۔ اﷲتعالیٰ نے بغیر کسی تأمل کے سرخی کی قلم سے دستخط کئے۔ اس وقت قلم کو چھڑکا تو سرخی کے قطرے میرے کرتے اور عبداﷲ سنوری کی ٹوپی پر بھی گرے جو اس وقت میرے پاؤں دبار رہا تھا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۵۵، خزائن ج۲۲ ص۲۶۷)
اللہ رب العزت کی توہین (83).jpg
44۔’’قرآن شریف خدا کی کتاب اورمیرے منہ کی باتیں ہیں۔‘‘(حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷)
اللہ رب العزت کی توہین (84).jpg
45۔وہ خدا جس کے قبضہ میں ذرہ ذرہ ہے اس سے انسان کہاں بھاگ سکتاہے وہ فرماتاہے کہ میں چوروں کی طرح پوشیدہ آؤں گا۔ (تجلیات الٰہیہ ص ۲ , خزائن ج۲۰ ص ۳۹۶)
اللہ رب العزت کی توہین (85).jpg
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
46۔’’والسماء والطارق‘‘ دوپہر کے وقت والد کی بیماری پر یہ الہام ہوا اور ساتھ ہی دل میں ڈالا گیا کہ یہ ان کی وفات کی طرف اشارہ ہے۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ قسم ہے آسمان کی اور قسم ہے اس حادثہ کی جو غروب آفتاب کے بعد پڑے گا۔ یہ خدا کی طرف سے اپنے بندہ کی عزا پرسی (چند سطور کے بعد) میرے والد کی وفات کے وقت خداتعالیٰ نے میری عزا پرسی کی اور میرے والد کی طرف کی قسم دکھائی۔ جیسا کہ آسمان کی قسم کھائی۔ (حقیقت الوحی ص۲۰۹، خزائن ج۲۲ ص۲۱۸)
اللہ رب العزت کی توہین (86).jpg
47۔’’میں نے تجھ سے ایک خرید وفروخت کی ،یعنی ایک چیز میری،جس کا تو مالک بنایاگیا اور ایک چیز تیری تھی جس کا مالک میں بنایاگیاتو بھی اسی خریدوفروخت کا اقرار کر اور کہہ دے کہ خدا نے مجھ سے فروخت کی،تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ اولاد،تو تو مجھ میں سے اورمیں تجھ میں سے ہوں۔‘‘ (خزائن ج118 ص228)
اللہ رب العزت کی توہین (87).jpg
48۔’’قیوم العالمین ایک ایسا وجود اعظم ہے جس کے بے شمار ہاتھ پیر اور ہر ایک عضو کثرت سے ہے کہ تعداد سے خارج اور لاانتہا عرض اور طول رکھتاہے اور تیندوے کی طرح اس وجود اعظم کی تاریں بھی ہیں جو صفحہ ہستی کے تمام کناروں تک پھیل رہی ہیں۔‘‘(توضیح المرام ص۷۵، خزائن ج۳ ص۹۰)
اللہ رب العزت کی توہین (88).jpg
49۔”وہ خدا جو ہمارا خدا ہے ایک کھا جانے والی آگ ہے۔‘‘(سراج منیر ص۶۲، خزائن ج۱۲ ص۶۴)
اللہ رب العزت کی توہین (89).jpg
50۔ایک وحی یہ ہے کہ: ’’ربنا عاج‘‘ یعنی’’ ہمارا رب ہاتھی دانت کا ہے۔‘‘(براہین احمدیہ ص۵۵۶، خزائن ج۱ ص۶۶۳)(تذکرہ ص ۷۹)
اللہ رب العزت کی توہین (90).jpg اللہ رب العزت کی توہین (91).jpg
 

محمد اسامہ حفیظ

رکن ختم نبوت فورم
51۔کالو کالا در اصل عربی الفاظ ہیں ۔اس کے معنی ہیں نگاہ رکھنے والا ۔یہ خدا تعالیٰ کا نام ہے(ذکر حبیب ص ۲۳۰)
WhatsApp Image 2021-07-12 at 2.24.13 PM.jpeg
52۔ یلاش خدا کا ہی نام ہے۔( خزائن ج ۱۷ ص ۲۰۳)
WhatsApp Image 2021-07-12 at 2.24.13 PM (1).jpeg
53۔ انی مع الافواج اتیک بغتۃً انی مع الرسول اجیب واخطئی واصیب ( میں فوجوں کے ساتھ ہوں تیرے پاس اچانک آئوں گا میں جواب دیتا ہوں اور میں غلطی بھی کرلیتا ہوں اور ٹھیک بھی کرتا ہوں۔ ) (حقیقت الوحی ص۱۰۳، خزائن ج۲۲ ص۱۰۶)
اللہ رب العزت کی توہین (92).jpg
54۔ ’’ یا شمس یا قمر انت منی وانا منک ‘‘ (اے سورج اے چاند تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔) (حقیقت الوحی ص۷۴، خزائن ج۲۲ ص۷۷)
اللہ رب العزت کی توہین (93).jpg
’یا قمر یا شمس انت منی وانا منک ‘‘ اے چاند اور اے سورج تو مجھ سے ہے اور میں تجھ سے ہوں۔ وحی الٰہی ایک دفعہ مجھے اللہ تعالیٰ نے چاند قرار دیا اور اپنا نام سورج رکھا اس سے یہ مطلب ہے کہ جس طرح چاند کا نور سورج سے فیض یاب اور مستفاد ہوتا ہے۔ اسی طرح میرا نور اللہ تعالیٰ سے فیض یاب اور مستفاد ہے۔ پھر دوسری دفعہ اللہ تعالیٰ نے اپنا نام چاند رکھا اور مجھے سورج کہہ کر پکارا۔‘‘ (تجلیات الٰہیہ ص۵، خزائن ج۲۰ ص۳۹۷)
اللہ رب العزت کی توہین (94).jpg
55۔’’ أصلي و اصوم اسهر و انام ‘‘(اللہ تعالیٰ نے مرزا سے کہا ’’میں نماز پڑھوں گا‘ اور روزہ رکھوں گا‘ جاگتا ہوں اور سوتا ہوں۔)(تذکرہ ص ۳۷۷,۳۷۸,۳۷۹)
اللہ رب العزت کی توہین (95).jpg اللہ رب العزت کی توہین (96).jpg اللہ رب العزت کی توہین (97).jpg
56۔’’خدا قادیان میں نازل ہوگا۔‘‘ (تذکرہ ص ۳۵۸ )
اللہ رب العزت کی توہین (98).jpg
 
Top