• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

الیکشن ترمیمی بل اور قانونِ ختمِ نبوت

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
الیکشن ترمیمی بل اور قانونِ ختمِ نبوت

آج الیکشن کمیشن ترمیمی بل 2017 کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے مطابق آئندہ الیکشن کے ترمیمی بل میں ختمِ نبوتﷺ کے اقرار نامہ کو حذف کیا گیا تھا، ظاہر ہے ختمِ نبوتﷺ ہر مسلمان کا ایمان ہے، اور اس قانون کو ختم کرنا پاکستان کی نظریات اساس اور ہر مسلمان کے ایمان پر حملہ کے مترادف ہے، اس لئے عوام کا شدید ردعمل قابلِ ستائش ہے، لیکن جب اس خبر کی تصدیق کیلئے میں نے کچھ باخبر دوستوں سے رابطہ کرکے بل کی سافٹ کاپی منگوا لی، جس کے مطالعے کے بعد ختم نبوتﷺ کے قانون کے حوالے سے یہ آگاہی آپ تک پہنچانا ضروری سمجھتا ہوں،الیکشن کمیشن ترمیمی بل 2017 کے کل 88 صفحات ہیں، صفحہ نمبر 79 میں امیدوار کے اقرار نامہ (Declaration) میں شق نمبر 3 میں ختمِ نبوتﷺ کے حوالے سے شرط واضح الفاظ میں درج ہے :

I believe in the absolute and unqualified finality of the Prophet-hood of
Muhammad (Peace Be Upon Him),the last of the Prophets and that I am not
the follower of anyone who claims to be a prophet in any sense of the word
or of any description whatsoever after Prophet Muhammad (Peace Be Upon
Him), and that I do not recognize such a claimant to be prophet or a religious
reformer, nor do I belong to the Qadiani group or the Lahori group or call
myself an Ahmadi.
[Note: This paragraph is for Muslim candidates only and is not applicable to
non-Muslim candidates.]

"میں حضرت محمدﷺ کی حتمی کامیلت پر ایمان رکھتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے تمام انبیاؑء میں سے آخری نبی ہیں، میں اقرار کرتا ہوں کہ آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، میں کسی بھی ایسے شخص کا پیروکار نہیں ہوں، نہ ہی میں قادیانی یا لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا ہوں، نہ ہی خود کو احمدی کہلاتا ہوں۔

(نوٹ:- یہ پیراگراف صرف مسلمان امیدواروں کیلئے ہے،غیر مسلم امیدواروں پر لاگو نہیں)"

یہ آج کے ترمیمی بل میں موجود ہے، جس سے واضح ہوا کہ موجودہ حکومت نے ختمِ نبوتﷺ کے حوالے سے اقرار نامے کے ساتھ بالکل چھیڑ چھاڑ نہیں کی، اور یہ من و عن ایسے ہی موجود ہے، جیسے اس سے قبل تھا، ختمِ نبوتﷺ پاکستان کے آئین کا حصہ ہے، اس کو ختم کرنے کیلئے آئین کی تبدیلی ضروری ہے، اس لئے الیکشن کمیشن کے ترمیمی بل میں اس شق پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آئی، البتہ نئے بل میں نوازشریف کیلئے کافی مقامات پر گنجائش پیدا کی گئی ہے، ممکن ہے بہت سے دیگر اعتراضات اس بل پر اٹھیں، لیکن شیخ رشید احمد کی جانب سے اسمبلی فلور پر کئے گئے اعلان میں کوئی صداقت نہیں ہے، ممکن ہے شیخ رشید نے بل پڑھے بغیر سیاسی ہوا بدلنے کیلئے یہ بات کہی ہو، لیکن دراصل یہ بات حقائق کے منافی ہے، میری تمام سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور ان تمام لوگوں کو سلام، جنہوں نے ایک افواہ پر ہی سہی، ختمِ نبوتﷺ کیلئے اپنی بیداری کا ثبوت دیا، یہ بات افواہ نکلی، لیکن کم از کم اس سے حکامِ بالا اور قانونِ ختمِ نبوتﷺ کے دشمنوں پر واضح ہوچکا ہے کہ مسلمان چاہے جس حال میں بھی ہوں، وہ ختم نبوتﷺ کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

باقی تحریکِ انصاف اور اپوزیشن ذہنیت رکھنے والے دیگر حضرات سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے کم از کم ختمِ نبوتﷺ کے موضوع کو استعمال کرنے سے گریز کریں، اور جن احباب کو انگریزی میں سمجھ نہیں آتی ان کیلئے اردو ترجمہ کیا ہے، تاکہ غلط فہمی اور افواہ کو مزید آگے نہ پھیلایا جاسکے، اللہ ہم سب کو ختمِ نبوتﷺ کیلئے قبول فرمائے۔

ختمِ نبوتﷺ زندہ باد!
پاکستان پائندہ باد
 
Top