• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

امام مہدی دنیا میں ظاہر ہونے کے بعد7 سال رہیں گے

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
امام مہدی دنیا میں ظاہر ہونے کے بعد7 سال رہیں گے

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ تَمَّامِ بْنِ بَزِيعٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَهْدِيُّ مِنِّي أَجْلَی الْجَبْهَةِ أَقْنَی الْأَنْفِ يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا کَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا يَمْلِکُ سَبْعَ سِنِينَ
سہل بن تمام بن بزیع، عمران، قطان، قتادہ، ابونضرہ، حضرت ابوسعید خدری ؓ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا مہدی مجھ سے ہوں گے روشن پیشانی اور بلند ناک والے ہوں گے زمین کو عدل وانصاف سے اس طرح بھریں گے جس طرح وہ ظلم و جور سے بھر دی گئی تھی اور سات سال تک حکومت کریں گے، پھر اس کے بعد حضرت عیسیٰ نازل ہوجائیں گے جن کی اقتداء میں حضرت مہدی ؓ دجال سے لڑیں گے۔
یہی حدیث شریف کچھ دوسرے الفاظ سے ترمذی میں بھی ہے
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، زید عمی، ابوصدیق ناجی، حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ ہمیں اندیشہ ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ آپ ﷺ کے بعد کوئی بدعت شروع ہو جائے پس ہم نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا آپ ﷺ نے فرمایا میری امت میں ایک مہدی آئے گا جو پانچ سات یا نوسال تک حکومت کرے گا پھر اس کے پاس ایک شخص آئے گا اور کہے گا اے مہدی مجھے دیجئے مجھے دیجئے پس وہ اسے اتنے دینار دیں گے جتنے اس میں اٹھانے کی استطاعت ہوگی یہ حدیث حسن ہے اور کئی سندوں سے ابوسعید ؓ سے مرفوعاً منقول ہے ابوصدیق کا نام بکر بن عمرو ہے انہیں بکر بن قیس بھی کہتے ہیں
یہی حدیث شریف کچھ دوسرے الفاظ سے ابن ماجہ میں بھی ہے
نصر بن علی جہضمی، محمد بن مروان عقیلی، عمارہ بن ابی حفصہ، زید عمی، ابی صدیق ناجی، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا میری امت میں ایک مہدی (ہدایت یافتہ پیدا) ہوں گے اگر وہ دنیا میں کم رہے تو بھی سات برس تک رہیں گے ورنہ نو برس تک رہیں گے۔ اس دور میں میری ایسی خوشحال ہوگی کہ اس جیسی خوشحال پہلے کبھی نہ ہوئی ہوگی زمین اس وقت خوب پھل دیگی اور ان سے بچا کر کچھ نہ رکھے گی اور اس وقت مال کے ڈھیر لگے ہوئے ہونگے ایک مرد کھڑا ہو کر عرض کرے گا اے مہدی مجھے کچھ دیجئے؟ وہ کہیں گے (جتناجی چاہے) لے لو۔

ان حدیث شریف سے درج ذیل مسائل کا علم ہوا :

  1. مہدی مجھ سے ہوں گے
  2. روشن پیشانی اور بلند ناک والے ہوں گے
  3. زمین کو عدل وانصاف سے اس طرح بھریں گے جس طرح وہ ظلم و جور سے بھر دی گئی تھی
  4. سات سال تک حکومت کریں گے
  5. پھر اس کے بعد حضرت عیسیٰ نازل ہوجائیں گے جن کی اقتداء میں حضرت مہدی ؓ دجال سے لڑیں گے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کو امام مہدی ماننے والے قادیانیوں سے سوالات:
  1. کیا مراز آل رسول سے یعنی سید ہے ؟
  2. کیا مرزے کی روشن پیشانی اور ناک بلند تھی؟
  3. کیا مرزا نے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیا
  4. کیا مرزا حکمران تھا اور کیا اس کے مہدی دعویٰ کے بعد سات سال زندہ رہا اور اس نے حکومت کی؟
  5. کیا اس کے بعد عیسیٰ علیہ السلام کا نزول ہوا جن کی اقتدا میں مرزے نے دجال سے لڑائی کی ؟
 
آخری تدوین :
Top