• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

امام مہدی رضی اللہ عنہ کی علامات کیا ہیں ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ثناء شہزادی

رکن ختم نبوت فورم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے یہ دریافت کرنا تھا کہ امام مہدی رضی اللہ عنہ کون سی شخصیت ہیں ؟اور قرآن وحدیث میں ان کے بارے کیا فرمایا گیا ہے کیا ان کے ظہور کی کچھ علامات بھی ہیں کہ نہیں اوروہ کب تشریف لائیں گے ؟
 

مفتی کاشف رضوی

رکن ختم نبوت فورم
الجواب بعون الوھاب
امام مہدی رضی اللہ عنہ قیامت کے نزدیک خروج دجال کے وقت دنیا میں تشریف لائیں گے،جب ہر طرف کفر اور شرک کا دور دورہ ہوگا۔ آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پاک میں سے ہوں گےاور دنیا کو امن و عدل سے بھر دیں گے۔
آپ کا نام محمد اور آپ کے والد کا نام عبدا للہ ہوگا، آپ و الد کی طرف سے حسنی سید ہوں گے والدہ کی طرف سے حسینی،آپ کے اصول میں کوئی والدہ حضرت عباس کی اولاد سے ہوں گی لہذا آپ حسنی بھی ہیں حسینی بھی اور عباسی بھی۔
مفتی احمد یار خان نعیمی فرماتے ہیں کہ غالبًا آپ حضور غوث الثقلین شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی اولاد سے ہوں گے،غوث پاک بھی حسنی حسینی سید ہیں۔(مرآۃ المناجیح)
آپ ساری دنیا یعنی عرب و عجم کے بادشاہ ہوں گے اور آپ کے دور میں زمانہ رسالت کے تمام فیوض و برکات جاری ہوں گے۔ امام مہدی سے دنیا کے لوگ آسمانوں کے فرشتے خوش ہوں گے کیونکہ وہ سلطان عادل بھی ہوں گے ولی کامل بھی۔
صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی تحریر فرماتے ہیں: اِس کا اِجمالی واقعہ یہ ہے کہ دنیا میں جب سب جگہ کفر کا تسلط ہوگا اُس وقت تمام اَبدال بلکہ تمام اولیا سب جگہ سے سِمٹ کر حرمین شریفین کو ہجرت کر جائیں گے، صرف وہیں اسلام ہو گا اور ساری زمین کفرستان ہو جائے گی۔ رمضان شریف کا مہینہ ہوگا، اَبدال طوافِ کعبہ میں مصروف ہوں گے اور حضرت امام مَہدی بھی وہاں ہوں گے، اولیاء اُنھیں پہچانیں گے، اُن سے درخواستِ بیعت کریں گے، وہ انکار کریں گے۔ دفعتہ غیب سے ایک آواز آئے گی:ھٰذَا خَلِیْفَۃُ اللہِ الْمَھْدِيُّ فَاسْمَعُوْا لَـہٗ وَأَطِیْعُوْہُ(یہ اﷲ (عزوجل) کا خلیفہ مہدی ہے، اس کی بات سُنو اور اس کا حکم مانو)
تمام لوگ اُن کے دستِمبارک پر بیعت کریں گے۔ وہاں سے سب کو اپنے ہمراہ لے کر ملکِ شام کو تشریف لے جائیں گے بعد قتلِ دجّال حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حکمِ الٰہی ہوگا کہ مسلمانوں کو کوہِ طور پر لے جاؤ، اس لیے کہ کچھ ایسے لوگ ظاہر کیے جائیں گے، جن سے لڑنے کی کسی کوطاقت نہیں۔ (بہار شریعت حصہ اول)
امام مہدی کے ظہورکے بارے میں کثیر احادیث موجود ہیں جو حد تواتر تک پہنچتی ہیں۔ امام ابو دائود اپنی سنن میں ایک پوری کتاب کتاب المہدی لائے ہیں۔
امام احمد رضا تحریر فرماتے ہیں: حضرت مہدی و عیسٰی کے بارے میں احادیث حَدِ تواتر کو پہنچی ہیں یہاں تک کہ ائمہ دین نے ان کا نزول اور انکا ظہور عقائد میں داخل فرمایا۔(فتاویٰ رضویہ جلد۔۲۹،صفحہ ۳۶)
ذیل میں ہم سنن ابودائود کتاب المہدی سے کچھ احادیث نقل کرتے ہیں:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دنیا کی زندگی کا ایک روز بھی باقی رہ گیا تو اللہ عزوجل اسے لمبا کر دے گا،یہاں تک کہ مجھ سےیا میرے اہل بیت سےایک آدمی کو اٹھائے گا،جو میرا ہم نام ہوگااور اس کے باپ کا نام وہی ہوگا جو میرے والد ماجد کا ہے۔وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گاجیسے وہ ظلم و ستم سے بھر گئی ہوگی۔
ایک اور حدیث میں فرمایا: دنیا ختم نہیں ہوگی، یہاں تک کی عرب کا مالک وہ شخص ہوگاجو میرے اہل بیت سے اور میرا ہم نام ہوگا۔
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہاسے ورایت ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مہدی میری نسل اور فاطمہ کی اولاد سے ہوں گے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے ورایت ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مہدی مجھ سے ہوں گے،جو کشادہ پیشانی اور اونچی ناک والے ہوں گے، زمین کو عدل و انصاف سےیوں بھر دیں گے جیسے وہ ظلم و ستم سے بھر گئی ہوگی۔(سنن ابودائود۔کتاب المہدی)
و اللہ ورسولہ اعلم
کتبہ
محمد کاشف الانصاری الرضوی(بنگلور، ہند)
۲۶ جولائی ۲۰۱۴
 
آخری تدوین :
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top