• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

امام مہدی علیہ السلام کا دورِ خلافت آئے بغیر قیامت بپا نہیں ہوگی

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
امام مہدی علیہ السلام کا دورِ خلافت آئے بغیر قیامت بپا نہیں ہوگی.
1. قال الامام الحافظ ابو عیسی محمد بن عیسی بن سورة الترمذی رحمة اﷲ تعالی فی جامعه
حدثنا عبید بن اسباط بن محمد ن القرشی نا ابی ناسفیان الثوری عن عاصم بن بهدلة عن زر عن عبداﷲ رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم لا تذهب الدنیا حتی یملک العرب رجل من اهل بیتی یواطی اسمه اسمی و فی الباب عن علی و ابی سعید و ام سلمة و ابی هریرة رضی الله عنه
i. ترمذی، الجامع الصحیح، 4 : 505، رقم : 2230
ii. بزار، المسند، 5 : 204، رقم : 1803

iii. حاکم، المستدرک، 4 : 488، رقم : 8364

امام حافظ ابو عیسیٰ محمد بن عیسی بن سورۃ ترمذی رحمۃ اﷲ علیہ اپنی کتاب ’’جامع ترمذی‘‘ میں فرماتے ہیں :

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا دنیا اس وقت تک ختم نہ ہوگی یہاں تک کہ میرے اہل بیت میں سے ایک شخص عرب کا بادشاہ ہو جائے جس کا نام میرے نام کے مطابق (یعنی محمد ہوگا)

2. عن عبداﷲ رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال یلی رجل من اهل بیتی یواطی اسمه اسمی قال عاصم و حدثنا ابو صالح عن ابی هریرة رضی الله عنه لو لم یبق من الدنیا الا یوما لطول اﷲ ذالک الیوم حتی یلی. هذا حدیث حسن صحیح

i. ترمذی، الجامع الصحیح، 4 : 505، رقم : 2231
ii. احمد بن حنبل، المسند، 1 : 376، رقم : 3571

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ میرے اہلِ بیت سے ایک شخص خلیفہ ہوگا جس کا نام میرے نام کے موافق ہوگا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت میں ہے کہ اگر دنیا کا ایک ہی دن باقی رہ جائے گا تو بھی اللہ تعالیٰ اسی ایک دن کو اتنا دراز فرما دے گا یہاں تک کہ وہ شخص (یعنی مہدی علیہ السلام ) خلیفہ ہو جائے۔

3. عن ام سلمة رضی اﷲ عنها قالت سمعت رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یقول المهدی من عترتی من ولد فاطمة.
ابوداؤد، السنن، 4 : 107، رقم : 4284

ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ مہدی میری نسل اور فاطمہ (رضی اﷲ عنہا) کی اولاد سے ہوگا۔

4. عن ابی نضرة قال کنا عند جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ عنهما فقال یوشک اهل الشام ان لا یجبی الیهم دینار ولا مدی قلنا من این ذالک قال من قبل الروم ثم أسکت هنیة ثم قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم یکون فی آخر امتی خلیفة یحثی المال حثیا ولا یعده عدا قال قلت لابی نضرة و ابی العلاء أتریان انه عمر بن عبدالعزیز فقالا لا.

i. مسلم، الصحیح، 4 : 2234، رقم : 2913
ii. احمد بن حنبل، المسند، 3 : 317، رقم : 14446

iii. ابن حبان، الصحیح، 15 : 75، رقم : 6682

ابو نضرۃ تابعی بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں تھے کہ انہوں نے فرمایا قریب ہے وہ وقت جب اہلِ شام کے پاس نہ دینار لائے جا سکیں گے اور نہ ہی غلہ، ہم نے پوچھا یہ بندش کن لوگوں کی جانب سے ہوگی؟ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا رومیوں کی طرف سے۔ پھر تھوڑی دیر خاموش رہ کر فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ارشاد ہے۔ میری امت کے آخری دور میں ایک خلیفہ ہوگا (یعنی خلیفہ مہدی) جو مال لبالب بھر بھر کے دے گا، اور اسے شمار نہیں کرے گا۔

اس حدیث کے راوی الجریری کہتے ہیں کہ میں نے (اپنے شیخ) ابو نضرہ اور ابو العلاء سے دریافت کیا۔ کیا آپ حضرات کی رائے میں حدیثِ پاک میں مذکور خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیز ہیں؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا نہیں، یہ خلیفہ، حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ کے علاوہ ہوں گے۔

5. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال قال رسول اﷲ صلی الله علیه و آله و سلم لا تقوم الساعة حتی تملأ الارض ظلما و جورا و عدوانا ثم یخرج من اهل بیتی من یملأها قسطا و عدلا.

قال ابو عبداﷲ رحمة اﷲ علیه صحیح علی شرطهما و وافقه الذهبی
i. حاکم، المستدرک، 4 : 600، رقم : 8669

ii. هیثمی، مواردالظمآن، 1 : 464، رقم : 1880

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا۔ قیامت قائم نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ زمین ظلم و جور اور سرکشی سے بھر جائے گی، بعد ازاں میرے اہلِ بیت سے ایک شخص (مہدی) پیدا ہوگا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔ (مطلب یہ ہے کہ خلیفہ مہدی کے ظہور سے پہلے قیامت نہیں آئے گی)

6. عن ابی سعید نالخدری رضی الله عنه قال قال رسولا المهدی منا اهل البیت اشم الأنف اقنی اجلی یملأ الارض قسطا و عدلا کما ملئت جورا و ظلما یعیش هکذا و بسط یساره و اصبعین من یمینه المسبحة والابهام و عقد ثلاثة.

قال ابو عبداﷲ الحاکم صحیح علی شرط مسلم
حاکم، المستدرک، 4 : 600، رقم : 8670

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا مہدی میری نسل سے ہونگے۔ ان کی ناک ستواں و بلند اور پیشانی روشن اور نورانی ہوگی۔ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح (اس سے پہلے وہ) ظلم و زیادتی سے بھر گئی ہوگی اور انگلیوں پر شمار کر کے بتایا کہ (وہ خلافت کے بعد) سات سال تک زندہ رہیں گے۔

7. عن علی رضی الله عنه عن النبی صلی الله علیه و آله و سلم قال لو لم یبق من الدهر الا یوم لبعث اﷲ رجلا من اهل بیتی یملأ هاعدلا کما ملئت جورا.

رجال هذا السند کلهم رجال الصحاح الستة غیر فطر فانه من رواة البخاری والأربعة خلا مسلم.
i. ابوداؤد، السنن، 4 : 107، رقم : 4283

ii. ابن ابی شیبه، المصنف، 7 : 513، رقم : 37648

حضرت علی رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہ جائے گا (تو اللہ تعالیٰ اسی کو دراز فرما دے گا اور) میرے اہل بیت میں سے ایک شخص (مہدی) کو پیدا فرمائے گا۔ جو دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح وہ (ان سے پہلے) ظلم سے بھری ہوگی۔
 
Top