قادیانی مربی اکثر عوام الناس کو یہ دھوکہ دیتے ہیں کہ دیکھو مسلمان بھی یہ کہتے ہیں کہ امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے ایک نبی نے آنا ہے اور ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ ایک نبی نے آنا تھا ، فرق صرف یہ ہے کہ مسلمان کہتے ہیں کہ وہ بنی اسرائیل کے پرانے نبی حضرت عیسیٰ علیہ اسلام ہوں گے اور ہم کہتے ہیں کہ کسی پرانے نبی نے نہیں آنا بلکہ اسی امت میں سے ایک نئے نبی نے آنا تھا جو کہ مرزا غلام قادیانی ہے ۔
جواب
مسلمانوں کا ہر گز یہ عقیدہ نہیں ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے اس امت کی اصلاح کے لئے آنا ہے ، احادیث میں وضاحت کے ساتھ مذکور ہے کہ وہ دجال کے قتل اور کسر صلیب وغیرہ کے لئے تشریف لائیں گے جس سے ثابت ہوا کہ وہ یہودیوں اور بگڑے ہوئے عیسائیوں کی اصلاح کے لئے نازل ہوں گے نہ کہ دین اسلام اور امت محمدیہ ﷺ کی اصلاح کے واسطے ، اللہ کی حکمت نے یہ چاہا کہ وہ پیغمبر جنہیں ایک گروہ خدا بنا کر گمراہ ہوا اور دوسرے گروہ نے ان کی نبوت کا انکار کرکے انہیں جھوٹا نبی کہا اور اپنی دانست میں طرح طرح کے عذاب دے کر صلیب پر قتل کر چکے اسی نبی کو ان دونوں گروہوں کے کذب کو ظاہر کرنے اور ان کے زعم فاسد کو توڑنے کے لئے زندہ رکھے اور وہ خود اتر کر ان یہودوانصاریٰ کے سب عقائد کو باطل کریں ، امت مسلمہ کا ہر گز یہ عقیدہ نہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کو دوبارہ بطور نبی امت محمدیہ کی طرف مبعوث کیا جائے گا ۔
آپ کی بعثت اصطلاحی صرف بنی اسرائیل کے لئے تھی اور ایک خاص وقت تک تھی ، اب آسمان سے نازل ہونے کے بعد آپ اپنی نبوت یا اپنی کتاب " انجیل " کی تبلیغ نہیں کرسکیں گے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت وکتاب کے تابع ہوکر نازل ہوں گے ۔