• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

انتساب

فاطمہ صراط

رکن ختم نبوت فورم
انتساب

"ثبوت حاضر ہیں" کی تدوین اور تیاری کوئی معمولی کام نہیں بلکہ جان جوکھوں کا کام ہے ۔موضوعات کا انتخاب ،حوالہ جات کی تلاش ،قادیانی کتب کا حصول،مواد کی درجہ بہ درجہ سلسلہ بندی،کمپوزنگ ،پروف ریڈنگ،لے آوَٹ ،عکسی نقول کا اصلی کتب سے سکین کرنا،حوالہ جات کو ایک خاص ترتیب سے درست جگہ پر رکھنا ،کمپوز شدہ مواد اور عکسی شہادتوں کا تفصیلی موازنہ اور حوالہ نمبر اور صفحہ نمبر کا سو فیصد صحیح ہونا ،حتی الامکان غلطی سے گریز کرنا ،یہ ایسے مسلسل اور جانگسل مراحل ہیں جنھیں کامیابی سے عبور کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔گویا:

یہ عشق نہیں آساں بس اتنا سمجھ لیجیئے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
یہ مجھ اکیلے کا کام نہیں بلکہ پوری ٹیم کا مشن ہے 'جس نے نہایت مستعدی ،حزم و احتیاط ،محنت،لگن،اخلاص اور دلی جذبے سے سرشار ہو کر یہ مشکل فریضہ کامیابی سے انجام دیا ۔ان حضرات میں جناب وقار احمد،جناب عامر خورشید،جناب سہیل باوا(ختم نبوت اکیڈمی لندن)،جناب پروفیسر جمیل احمد عدیل ،جناب پروفیسر سمیر ملک،جناب گلفراز احمد،جناب السید عقیل انجم(کراچی)،جناب محمد احمد ترازی(کراچی)،حافظ عبدالقیوم،جناب محمد ہاشم جاوید،جناب عبداللہ،جناب شہزاد انجم ،جناب خالد محمود (سابق یوئیل لندن)،جناب عبدالروَف اسلام آباد،جناب محمد ضیاءالحق نقشبندی ،جناب عین الحق،جناب شوکت علی شاہد(ننکانہ صاحب)،جناب ظفرعباس (ننکانہ صاحب)،جناب سیدالحسنین بخاری ،جناب محمد شاہد حنیف،جناب ظفر اقبال،جناب فضیل کیانی،جناب رفاقت علی تاج،جناب محمد ذاکر،جناب محمد شفیق(شاہدرہ)،جناب اسداللہ (جڑانوالہ ) شامل ہیں۔ان رفقاء نے کتاب کی تیاری کے سلسلے میں آنے والی تمام مشکلات میں ہر ممکن ہاتھ بٹایا،قدم قدم پر راہنمائی فرمائی ،ہر مرحلہ پر حوصلہ افزائی کی ،نہایت مفیدمشوروں سے نوازا اور عمدہ تجاویز دیں ۔سچی بات یہ ہے کہ اگرمجھے ان احباب کا بھرپور تعاون میسر نہ ہوتا تو شاید یہ کتاب اس قدر جلد شائع نہ ہو پاتی ۔اس کتاب کا انتساب ان دوستوں کے نام کرتے ہوئے بے حد فخر و انبساط محسوس کر رہا ہوں:
کریں کس زباں سے شکریہ ادا ہم
کہ الفاظ کم ہیں عنایت زیادہ
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
جزاک اللہُ خیرا والحسن الجزاء فدارین۔ بہت اچھا لکھا ہے ماشااللہ ۔ آپ کی پوسٹ میں تھوڑی سی تدوین کی ہے تاکہ پوسٹ خوبصورت نظر آئے ۔ آپ دیکھ لیجیئے۔
 
Top