• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

انتیسویں دلیل:قرآن کے حروف مقطعات تک محفوظ ہیں، قرآن کے ہوتے ہوئے کسی اور وحی کی کیا ضرورت؟

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
انتیسویں دلیل:قرآن کے حروف مقطعات تک محفوظ ہیں، قرآن کے ہوتے ہوئے کسی اور وحی کی کیا ضرورت؟

قرآن کریم کا محفوظ رہنا ختم نبوت کی دلیل ہے مولانامحمد قاسم نانوتویؒ فرماتے ہیں جس طرح سورج نکلنے کے بعد شفق کی سرخی کے ختم ہونے تک چاند اور ستاروں کی روشنی کی ضرورت نہیں پڑتی اسی طرح اس آفتاب نبوت محمدی ﷺ کے طلوع ہونے کے بعد قرآن شریف کے نور باقی رہنے تک اور نبی کی ضرورت نہیں (قاسم العلوم مترجم ص۵۶)
نبی کریم ﷺ نے کتاب وسنت کی اتباع کی وصیت کی آپ نے فرمایاجب تک ان کو پکڑے رکھو گے گمراہ نہ ہوگے (مؤطاامام مالک بتحقیق محمد فؤاد عبد الباقی ج۲ص۸۹۹) اختلاف کے زمانے میں آپ ﷺ نے اپنی اور خلفاء راشدین کی سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا حکم دیانئے نبی کی اتباع کا حکم نہ دیا

(ابوداودبتحقیق محمد محی الدین عبد الحمیدج۴ص۲۰۱رقم۴۶۰۷ابن ماجہ بتحقیق محمد فؤاد عبد الباقی ج۱ص۱۶رقم۴۲دارمی ص۴۵)
الحمدللہ قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح مسائل بتانے والے فقہاء وعلماء ربانیین موجود ہیں لہذا کسی نئے نبی کی کوئی ضرورت نہیں۔
یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
 
Top