قادیانی عقیدہ کے مطابق مرزا قادیانی پر نازل ہونے والی وحی
" انّا اَعْطینٰک الکوثر۔ فصل لربّک وانحر۔ انّ شانئک ھو الابتر ۔ ہم نے تجھے بہت سے حقائق اور معارف اور برکات بخشے ہیں اور ذرّیت نیک عطا کی ہے سو خدا کیلئے نماز پڑھ اور قربانی کر۔"
حاشیہ: یہ الہام کہ ان شانئک ھوالابتر۔ اس وقت اس عاجز پر خدا تعالیٰ کی طرف سے القا ہوا کہ جب ایک شخص نومسلم سعد اللہ نام نے ایک نظم گالیوں سے بھری ہوئی اس عاجز کی طرف بھیجی تھی اور اس میں اس عاجز کی نسبت اس ہندو زادہ نے وہ الفاظ استعمال کئے تھے کہ جب تک ایک شخص درحقیقت شقی خبیث طینت فاسد القلب نہ ہو۔ ایسے الفاظ استعمال نہیں کرسکتا۔
(روحانی خزائن جلد11 انجام آتھم صفحہ 58)
"۔ اِنَّآ اَعْطَیْنَاکَ الْکَوْثَرَ1 فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ ۔’’ہم تجھے بہت سے ارادتمند عطا کریں گے اور ایک کثیر جماعت تجھے دی جاوے گی۔‘‘"
(تذکرہ: صفحہ 73)
اس کے علاوہ مذید حوالہ جات ملاحظہ فرمائیں یہ تمام آیات وہ ہیں جو خالص خاتم النبیین ﷺ کے بارے نازل ہوئی تھی مگر مرزا غلام قادیانی نے اپنے اوپر چسپاں کر لیا معاذ اللہ