• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(انگریز کی اطاعت کرنا قادیانیوں کے نزدیک اسلام کا حصہ ہے)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(انگریز کی اطاعت کرنا قادیانیوں کے نزدیک اسلام کا حصہ ہے)
جناب یحییٰ بختیار: مجھے اس پر تعجب ہوا کہ اسلام کا یہ بھی حصہ ہے کہ ’’انگریز کی اطاعت کرنا۔‘‘
مرزاناصر احمد: اسلام کا یہ حصہ ہے کہ عادل حاکم کی، خواہ وہ غیرمسلم ہو، اور مذہب میں دخل نہ دے، اطاعت کی جائے۔ یہ تو ایک Accident (حسن اتفاق) ہے کہ اس زمانے میں انگریز حاکم تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں تو وہ جانتا تھا کہ بھئی،تم میں سے جو ہو…
Mirza Nasir Ahmad: .... This is just a historical accident. (مرزاناصر احمد: یہ تو محض ایک تاریخی اتفاق ہے)
جناب یحییٰ بختیار: پھر آگے فرماتے ہیں جی کہ: ’’میں نے صدہا کتابیں جہاد کے مخالف تحریر کر کے عرب اور مصر اور بلاد شام اور افغانستان میں گورنمنٹ کی تائید میں شائع کی ہیں۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۱۸۰ حاشیہ)
یہاں میں اس واسطے سے پوچھ رہا ہوں۔ مرزاصاحب! یہ ہے ’’اشتہار‘‘ ۲۱؍اکتوبر ۱۸۹۵ئ۔
مرزاناصر احمد: ایک تو… جواب میں دوں؟ ایک تو یہاں ’’صدہا‘‘ سے ’’صدہا Volumes (جلدیں)‘‘ میں، Not "Books" (نہ کہ کتب) یعنی وہ ہم کہتے ہیں کہ ’’یہ سو کتابیں لے جاؤ۔‘‘
1145جناب یحییٰ بختیار: ہاں، اس واسطے وہ چھوٹے بھی ہو جاتے ہیں وہ تو میں…
مرزاناصر احمد: نہیں نہیں۔ ’’سو کتابیں لے جاؤ۔‘‘ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ سو مختلف Authors (مصنّفین) کی یا ایک ہی Author (مصنف) کی سو کتابیں ہیں۔ بلکہ سو اس کے جو نسخے ہیں ان کو ہم کہتے ہیں۔ روزمرہ کے محاورے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں Copies (نقول) ہوسکتی ہیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں Copies (نقول)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں اس پر نہیں آرہا…
مرزاناصر احمد: نہیں، میں ایک یہ… دوسرے یہ کہ اس میں آپ نے یہ فرمایا کہ ’’میں نے عرب ممالک میں بھیجے۔‘‘ اور سارے عرب ممالک جو تھے، جن میں وہاں بھیجے انہوں نے ان کا جو ردعمل ہے، وہ وہ نہیں جو قابل اعتراض بنادیتا ہو اس کو۔ نمبردو، نمبرتین… تیسرا بھی ایک پہلو ہے… اور ’’جہاد کے خلاف‘‘ واضح ہے کہ جس شخص نے اتنی وضاحت سے دوسری جگہ لکھا، دوسرے کوئی معنی لئے نہیں جاسکتے۔ ’’جہاد کے خلاف‘‘ کہ اس کے علاوہ اور کوئی معنی نہیں ہوسکتے کہ ’’میں نے یہ لکھا کہ جہاں تک انگریزی حکومت کا سوال ہے، عدل کرتی ہے، مذہب میں دخل نہیں دیتی، اس لئے جہاد کی شرائط پوری نہیں ہورہی ہیں اور ان کے ساتھ نہیں لڑنا چاہئے۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو آپ نے درست فرمایا…
مرزاناصر احمد: شرائط جہاد کا یہ مطلب ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو میں سمجھ گیا۔ یہاں جو مجھے بات سمجھ نہیں آرہی تھی… ’’انگریز کی اطاعت‘‘… آپ نے کہا ’’ٹھیک ہے،کیونکہ ہمارے مذہب کے معاملے میں دخل نہیں دیتا۔‘‘ مگر یہ انگریزکا پروپیگنڈہ افغانستان میں کس وجہ سے ہورہا تھا 1146کہ اس کی اطاعت کرو، وہاں بھی؟ جب یہ فرماتے ہیں کہ: ’’میں نے عرب ممالک میں، مصر میں، بلاد میں، شام میں، افغانستان…‘‘
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، وہ…
 
Top