• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ان اکتیس دلائل کو پڑھنے کے بعد مجاہدین ختم نبوت سے چند سوالات (بطور امتحان ، ٹیسٹ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ان اکتیس دلائل کو پڑھنے کے بعد مجاہدین ختم نبوت سے چند سوالات (بطور امتحان ، ٹیسٹ)

چھتیس دلائل آپ یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔
(۱)ہندوستان کے علاقہ چانداپور میں تاریخی مباحثے کن کے درمیان ہوئے ، کب ہوئے اور ان میں مسلمانوں کے بڑے نمائندے کون تھے؟
(۲)ان مباحثوں کے بارے میں لکھی گئی کتابوں کے نام تحریرکریں
(۳)ان مباحثوں میں حضرت نانوتویؒ کے کردار کے بارے میں چند قابلِ غور باتیں ذکر کریں
(۴)مرزائیوں نے حضرت نانوتویؒ پر ختم نبوت کے حوالے سے کیا الزام لگایا؟ نیز اس کا اصولی جواب مفصل تحریرکریں
(۵) حضرت نانوتویؒ کے زندگی کے آخری سالوں میں کس کو مباحثے کا چیلنج دیا نیز یہ بتائیں کہ اس نے تحذیر الناس کا مسئلہ چھیڑا تھا یا نہیں اور کیوں؟
(۶)حضرت مفتی اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ نے ختم نبوت پر کتنی آیات پیش کیں؟
(۷)تحذیر الناس کے بارے میں مفصل کتاب کا نام ’’نبی الانبیاء ﷺ‘‘ کیوں رکھا گیا؟
(۸) کتاب ’’نبی الانبیاء ﷺ ‘‘ اور کتاب ’’آیات ختم نبوت ‘‘ کا تعارف کرائیں
(۹)کتاب’’آیات ختم نبوت‘‘ میں دینے کے لئے کس موضوع پر تقریرتیار کی گئی نیز اس تقریرکی اہمیت اور کچھ خصوصیات ذکر کریں۔
(۱۰)یہ ثابت کریں کہ مرزائیوں کو نبی کریم ﷺ کی سیرت کو بیان کرنے یا اس پر لکھنے کا کوئی حق نہیں
(۱۱) مرزا قادیانی کو مراق کے دورے پڑتے تھے اس کا حوالہ ذکر کریں۔
(۱۲)مقدمہ میں حضرت نانوتویؒ کے کلام سے دی گئی پہلی دلیل اور حدیث نبوی سے اس کی تائید ذکرکریں
(۱۳)ارکانِ اسلام پر مشتمل حدیث ذکرکریں پھر اس سے ختم نبوت کو ثابت کریں
(۱۴) کلمہ طیبہ ، نمازاور حج سے ختم نبوت کوثابت کریں
( ۱۵) روزہ اور زکوۃ حضرت نانوتویؒ کے کہنے کے مطابق کس طرح عقیدئہ ختم نبوت کی فرع ہیں؟
(۱۶) حدیث معاذ ؓ کی حدیث ذکرکرکے اس سے عقیدئہ ختم نبوت کو ذکرکریں
(۱۷)کیا مالدار مرزائی سے زکوۃ لینا یا غریب مرزائی کو زکوۃ دینا جائز ہے؟ اگر نہیں توکیوں؟
(۱۸) روزے کا عقیدئہ ختم نبوت سے تعلق واضح کریں۔س۱۹:کتاب میں دیئے گئے دلائل کو حضرت نانوتویؒ کی تائید کس طرح حاصل ہے ؟
(۱۹) مسئلہ ختم نبوت پر کام کرنے کی اہمیت بتائیں نیز حضرت مولانا قاسم نانوتویؒاور علامہ انور شاہ کشمیریؒ کی اس حوالے سے کچھ خدمات ذکرکریں
(۲۰) مدینہ منورہ میں یہودی قبائل کے وجود نیزاہل مدینہ کے ایمان لانے سے ختم نبوت کو ثابت کریں
(۲۱)یہود کس نتظارمیں تھے ؟اور کس طرح دعا کرتے تھے؟
(۲۲) وضواور نماز کی اہمیت ـ اوران کا مسئلہ ختم نبوت سے تعلق واضح کریں
(۲۳) معراج سے ختم نبوت پر کیسے استدلال ہوتا ہے؟ اس رات ختم نبوت کا اعلان کیسے ہوا؟نیزنبی کریم ﷺ نے انبیاء کرام کوبیت المقدس میں نماز پڑھائی اس میں کیاحکمت ہے؟
(۲۴) درج ذیل کلام کس بڑے عالم دین کا ہے اور کس کتاب میں ہے؟نیز اس کی وضاحت بھی کریں۔
’’غرض جیسے آپﷺ نبی الامۃ ہیں نبی الانبیاء بھی ہیں‘‘۔
(۲۵) نبی کریمﷺکے اس ارشاد کامعنی باحوالہ ذکرکریں کہ اللہ نے مجھے فاتح اور خاتم بنایا
(۲۶)اذان واقامت کی ابتدا کیسے ہوئی؟نیزاس سے ختم نبوت کامسئلہ کیسے حل ہوتا ہے ؟
(۲۷)جب اذان یا اقامت کہنے والا { أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًارَسُوْلُ اللّٰہِ }کہے تو سننے والے کو کیا کہنا چاہئے ؟ نیز اذان کے جواب اور اذان کے بعد کی دعاؤں سے ختم نبوت کا مسئلہ کیسے حل ہوا؟
(۲۸)خانہ کعبہ کی طرف رخ کرنے سے مسئلہ ختم نبوت کا حل پیش کریں نیز اس بات کو ثابت کریں کہ منکرین ختم نبوت کو یہ کوئی حق نہیں کہ اپنے عبادت خانے یاقبرستان کوخانہ کعبہ کے رخ بنائیں
(۲۹)غزوئہ بدر ،غزوئہ احد،فتح مکہ ، غزوئہ تبوک،حج بیت اللہ اور عمرہ سے مسئلہ ختم نبوت پر روشنی کیسے پڑتی ہے؟
(۳۰)آپ کا ایسا خط مبارک پیش کریں جس سے مسئلہ ختم نبوت سمجھ آتا ہو۔
(۳۱) آیتِ خاتم النبیین مع ترجمہ و شان نزول تحریر کریںپھر حدیث پاک سے اس کی تائید ذکر کریں
(۳۲)مقامِ ابراہیم ختم نبوت کی گواہی دیتا ہے یا قادیانی کی نبوت کی اور کس دلیل سے؟
(۳۳)خطبہ حجۃ الوداع ،سود کی حرمت،تکمیل دین۔اور قبر کے جوابات کا ختم نبوت سے تعلق واضح کریں
(۳۴) ہمارا کلمہ شہادت مضبوط پھل دار درخت کی طرح کیسے ہے ؟نیز قبر اور حشر میں اس کا فائدہ بتائیں
(۳۵)مرزائیت کمزورپودے کی طرح کیسے ہے؟ قبر اور حشر میں منکرین ختم نبوت کی بے بسی ثابت کریں۔
(۳۶) مندرجہ ذیل امور سے ختم نبوت کو ثابت کریں، آپ ﷺسے چاند کے بارے میں سوال ہوا، آپ ﷺنے جھوٹے نبیوں کی خبر دی،آپ ﷺنے دجال کوخواب میں دیکھا، آپﷺ کے بعد خلافت راشدہ قائم ہوئی، آپﷺنے قرآن وحدیث کو مضبوطی سے تھامنے کا حکم دیا
(۳۷) حفاظت قرآن سے حضرت نانوتویؒ نے ختم نبوت پر کیسے استدلال کیا؟
(۳۸) حدیث شریف کے مطابق صرا ط مستقیم کیا ہے؟ اور اس سے یہ مسئلہ کیسے حل ہوتا ہے؟
(۳۹)شفاعت کیلئے قیامت کے دن کس کے پاس جائیں گے نیز جنت کا دروازہ کون کھلوائیں گے؟
(۴۰) اس کو ثابت کریں کہ جیسے نبی کریم ﷺ کا ذکر بلند ہے کسی اور کا نہیں پھر ختم نبوت کو ثابت کریں
(۴۱) مرزائیوں سے یہ بات کیونکر کہی جاسکتی ہےکیا مرزا صرف نام کرنے کیلئے نبی بنا تھا؟
 
Top