آنحضرت ﷺ کا دوسرا جنم
مرزا غلام قادیانی کا ایک خطرناک عقیدہ یہ تھا کہ جس طرح ہندووں سے آپ نے سنا ہو گا کہ ایک شخص مرنے کے بعد دوبارہ دنیا میں آتا ہے اور پھر بار بار آتا ہے حتی کہ سات دفعہ اس کا جنم ہوتا ہے ۔ اسی طرح مرزا غلام قادیانی کا بھی عقیدہ تھا کہ تاجدارِ ختم نبوت حضرت خاتم النبیین ﷺ کے وصالِ ظاہری کے چودہ سو سال بعد ان کا دوبارہ دنیا میں جنم ہوا ہے اور وہ میں ہوں یعنی مرزا غلام قادیانی محمد ہے جس کا دوبارہ جنم ہوا دوبارہ پیدا ہوئے ہیں ۔ نعوذ باللہ
