اٹک میں احمدی ہومیو پیتھک ڈاکٹر فائرنگ سے ہلاک
حمید احمد ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھے
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں پولیس کے مطابق جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اٹک سٹی پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کے دوپہر حمید احمد نامی شخص کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے باہر سر پر گولی ماری گئی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس اہلکار کے مطابق پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور اس بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔
جماعت احمدیہ پاکستان کے ترجمان سلیم الدین احمد کے مطابق 64 سالہ حمید احمد ہومیوپیتھک ڈاکٹر تھے اور وہ دارالسلام کالونی میں واقع اپنی دکان سے گھر کے دروازے پر پہنچے تھے جب انھیں نشانہ بنایا گیا۔
سلیم الدین کے مطابق حمید احمد کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک سال قبل شرپسند افراد کی جانب سے ان کی دکان کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
ترجمان جماعت احمدیہ کا کہنا تھا کہ رواں سال جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک اور ان کا دوست زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا تھا۔
http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/06/160604_ahmadi_attock_killing_sh
- 4 جون 2016