• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

اے اقتدار پرستو!

در صدف ایمان

رکن ختم نبوت فورم
اےحکومت!

تحریر: در صدف ایمان

سنو اے صاحب اقتدارلوگو! اس وقت جس صدمے اور دُکھ سے 5:53 پر تم پر لعن طعن کرنے کے لیے یہ الفاظ رقم کر رہی ہوں، اور میں یہ بھی نہیں جانتی اِن الفاظ کو کوئی اخبار اپنے حق بیانی کےدعوے کرنے والے اخباروں پر لکھنے کی ہمت کرتا ہے یا نہیں۔ کیونکہ ہو سکتا ہے وہ تمہاری ہی قوم کا ایک فرد ہو۔۔۔ بکا ہوا اور غدار۔۔۔ میں یہ بھی نہیں جانتی تم لوگوں تک۔۔۔ ہاں تم جیسے بِکے ہوئے بد کار لوگوں تک یہ آنسو آنسو ورق پر اتارے گئے الفاظ تمہاری مذمت میں اُتر رہے ہیں ، پہنچیں گے بھی یا نہیں۔ پھر بھی میں لکھوں گی کہ کم از کم تمہارے اس چور قلم سے جو خفیہ طریقے سے کاغذ پر چلا اور ایک عاشقِ رسول ؐ کو سلیب پر بلند کر دیا گیا، سے تو بہتر ہو گا۔یا بروز محشر کچھ تو اپنے حق میں کہہ سکوں گی۔ تُف ہے تم پر اے صاحب اقتدار ۔۔۔ کرسیوں کے حاکم لوگو! کس قدر دنیوی عیش و آرام میں اندھے ہو گئے کہ اس مملکت اِسلام میں جو اسلام کے نام پر آزاد ہوئی، اُسی اسلام کی ناموس پر قربان ہونے والے کو بے جان کر دیا۔ جنہیں عزت کے تاج پہنانا چاہیے تھے ان کو قانون کے نام پر تختہ دار پر بلند کر دیا۔۔۔ افسوس ہے تم پر افسوس!
ایک عاشقِ رسولؐ کی سانسیں بند کرواتے ہوئے حیا نہیں آئی؟؟؟ ذرا شرم و غیرت نہیں آئی؟؟؟ ذرا ہاتھ نہ کانپے؟؟؟ اُن ہاتھوں کو بے جان کرتے ہوئے جو نبیؐ کی ناموس کے لیے اُٹھے تھے ، اُن مبارک ہاتھوں میں خون کو روکتے ہوئے، زبان نہ لرزی؟؟؟ دِل نہ گھبرائے؟؟؟
اب تم پر لازم ہے اے کرسی کے غلاموں یا تو کلمہ پڑھنا چھوڑ دو یا خدا کے حضور اِس سنگین غلطی کی توبہ کر لو۔۔۔
اور نواز شریف صاحب اپنے جیسے غداروں کے لے کے فوراً سے پہلے پر استعفیٰ دے دیں کیونکہ نہ آپ کا کردار ہے ہمارے سروں پر بیٹھنے والا ،نہ اطوار۔
اور ممنون حسین صاحب آپ تو شاید اُم الخبائث کے نشے میں دُھت رہتے ہیں ہر وقت۔ اس لیے اپنی مرضی کا کہتے ہیں ، اپنی مرضی کا بولتے ہیں۔ جس نبیﷺ کا کلمہ پڑھتے ہو اُس کی ناموس پر قربان جانے کی بجائے ، قربان ہونے والوں کو چوری چھپے اپنے اقتدار کی اہمیت جتاتے ہوئے پھانسی پر چڑھاتے ہو۔ شریعت میں گنجائش نکالنے کا سوچنے والو! کبھی گریبان میں تو جھانک کر دیکھو۔ جس کے نام کا کھاتے ہو ، اُسی نبیﷺ کی نامو س پر حرف لانے والے کی حمایت کرتے ہو اور حفاظت کرنے والے کو سُولی پر چڑھاتے ہو۔
تم اب بات سنو! غاز ی زندہ تھا تو زندہ تھا۔ سانسیں رواں دواں تھیں تو تمہاری حکومت تھی۔ غازی شہید ہوا تو بھی زندہ ہے ۔ اب تمہاری حکومت کا تختہ اُلٹنا ہے ، یا تو قدرت کی طرف سے یا پھر قدرت کی طرف سے بھیجے گئے گئی ممتاز قادری ۔۔۔ کس کس ممتاز قادری کو مارو گے، کس کس کو سُولی چڑھائو گے؟؟؟
میری دُعا ہے رب کے آگے ہاتھ پھیلا کے، اِس وقت جتنی آنکھیں تم نے پانی پانی کی ہیں اُن سب کے درد کو شامل کر کے ۔۔۔ اے رب اِن وقت کے فرعونوں کو ایسی عبرت کا نشان بنا ، انکی حکومت کے ساتھ اس دنیا میں ہی کہ فرعون کی رُوح بھی اِن کے انجام سے پناہ مانگے۔
آمین !!!
 
مدیر کی آخری تدوین :

ام ضیغم شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مہمان
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ماشاءاللہ بہت عمدہ تحریر
ان ظالم حکمرانوں کے لیے کاری ضرب اگر ان کے پاس سمجھے کی صلاحیت ہو۔:(
 
Top