بخاری کی حدیث حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی تحقیق
حدیث عمار رضی اللہ عنہ
ہمارے پاس موجود صحیح البخاری کے نسخہ میں 443 نمبر پر یہ روایت موجود ہے :
وَيْحَ عَمَّارٍ ، تَقْتُلُهُ الفِئَةُ البَاغِيَةُ، يَدْعُوهُمْ إِلَى الجَنَّةِ ، وَيَدْعُونَهُ إِلَى النَّارِ ۔
"عمار کے لئے خوش خبری ہو، انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔ عمار ان کو جنت کی طرف بلائیں گے اور وہ عمار کو آگ کی طرف بلائیں گے۔"
یہ الفاظ قدیم بخاری کے مخطوطات میں نہیں تھے لیکن موجودہ بخاری کے نسخوں میں ان الفاظ کو شامل کر دیا گیا ہےاس کا اقرار بہت سے علماء نے اپنی کتب میں کیا ہے ملاحظہ فرمائیں ۔
(الجمع بین الصحیحین، محمد بن فتوح الحمیدی، جلد 2 ، صفحہ 462، مطبوعہ دار ابن حزم)
(تحفۃ الاشراف، ابو الحاج امزی،جلد 3 ، صفحہ 427، رقم الحدیث4248)
(جامع الاصول ، جلد 9، صفحہ 44،45، مطبوعہ مکتبہ الحلوانی)
(دلائل النبوۃ ، السفر الثانی، صفحہ 546، مبطوعہ دارالکتب العلمیہ)
(فتح الباری ، علامہ ابن حجر عسقلانی ، جلد 2 ، صفحہ 368، مطبوعہ الرسالۃ العالمیۃ)
(لوامع الانوار البھیۃ ، جلد 2، صفحہ 342)