• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

برق آسمانی برفرق قادیانی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 17 ( مرزا قادیانی کا الہام "یااحمدی")

۱۷… مرزاقادیانی کا الہام ہے ’’یا احمدی‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۹۶، خزائن ج۳ ص۱۹۵)
ابوعبیدہ: چونکہ عربی زبان کی رو سے یہ ترکیب غلط ہے۔ (کسی عربی خواندہ طالب علم سے پوچھ لو) اور غلط عبارت خدا کی طرف منسوب نہیں ہوسکتی۔ اس واسطے یہ الہام خدا پر افتراء اور جھوٹ ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 18 ( حضرت نواس بن سمعانؓ کی حدیث اور امام بخاری پہ مرزا کا جھوٹ)

۱۸… (نواس بن سمعانؓ نے ایک حدیث بیان فرمائی ہے جو مرزاقادیانی کی مسیحیت کو بیخ وبن سے اکھاڑتی ہے۔ اس کے متعلق مرزاقادیانی کہتا ہے)
’’یہ وہ حدیث ہے جو صحیح مسلم میں امام مسلم صاحب نے لکھی ہے۔ جس کو ضعیف سمجھ کر رئیس المحدثین امام محمد بن اسماعیل بخاری نے چھوڑ دیا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۲۰، خزائن ج۳ ص۲۰۹)
ابوعبیدہ: امام بخاری پر افتراء ہے۔ اگر انہوں نے کہیں ایسا لکھا ہو تو دکھا کر انعام حاصل کرو۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 19 ( مسیح علیہ السلام اور دجال کے آخری زمانے میں ظہور پر مرزا کا جھوٹ)

۱۹… ’’یہ بیان کہ صحابہ کرام کا دجال معہود اور مسیح ابن مریم کے آخری زمانے میں ظہور فرمانے کا ایک اجماعی عقیدہ تھا۔ کس قدر ان بزرگوں پر تہمت ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۳۹، خزائن ج۳ ص۲۲۱)
ابوعبیدہ: اس جھوٹ کے ثبوت میں نمبر:۱۱ ، ۱۲ مکرر مطالعہ کیا جائے۔ جس پیش گوئی کو تواتر کا درجہ حاصل ہو۔ جس کے ماننے کے لئے خدا اور رسول کا حکم ہو اور جس عقیدہ پر تمام مجددین مسلمہ قادیانی فوت ہوئے ہوں۔ وہ تہمت کیسے ہوسکتا ہے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 20 (ابن صیاد ہی دجال تھا)

۲۰… ’’احادیث صحیحہ مسلم وبخاری باتفاق ظاہر کر رہی ہیں کہ دراصل ابن صیاد ہی دجال معہود تھا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۴۲، خزائن ج۳ ص۲۲۲)
ابوعبیدہ: صریح بہتان اور جھوٹ ہے۔ قادیانی، مرزاقادیانی کا دعویٰ ثابت کر کے انعام لینے کی سعی کریں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 21 ( قرآن مجید میں توفی کے ہر جگہ معنی موت ہی ہیں)

۲۱… ’’قرآن شریف میں اوّل سے آخر تک جس جس جگہ توفی کا لفظ آیا ہے۔ ان تمام مقامات میں توفی کے معنی موت ہی لئے گئے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۴۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۲۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! یہ آپ کا صریح جھوٹ اور دھوکہ ہے۔کیا آپ نے قرآن شریف میں ’ ’وھو الذی یتوفکم باللیل [الأنعام: 60] ‘‘ نہیں پڑھا۔ اس کے معنی موت کے کون عقلمند کر سکتا ہے؟ اسی قسم کی کئی آیات ہیں جہاں موت کے معنی کرنے ناممکن ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 22 ( بنی آدم پر سو برس بعد قیامت آجائے گی)

۲۲… ’’ایک اور حدیث بھی مسیح ابن مریم کے فوت ہونے پر دلالت کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ آنحضرتﷺ سے پوچھا گیا کہ قیامت کب آئے گی تو آپ نے فرمایا کہ آج کی تاریخ سے سو برس تک تمام بنی آدم پر قیامت آجائے گی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۵۲، خزائن ج۳ ص۲۲۷)
ابوعبیدہ: یہ آنحضرتﷺ پر مرزاقادیانی کا افتراء ہے۔ کوئی ایسی حدیث نہیں۔ جس کے یہ معنی ہوں کہ بنی آدم پر ۱۰۰برس بعد قیامت آجائے گی۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 23 ( مسیحؑ کا جسم کے ساتھ آسمان پر جانا)

۲۳… ’’یہ عقیدہ کہ مسیح جسم کے ساتھ آسمان پر چلاگیا تھا۔ قرآن شریف اور احادیث صحیحہ سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا۔ صرف بیہودہ اور بے اصل اور متناقض روایات پر ان کی بنیاد معلوم ہوتی ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۶۸، خزائن ج۳ ص۲۳۵)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ! قادیانی ہماری پیش کردہ آیات اور احادیث کو (نعوذ باﷲ) بیہودہ، بے اصل اور متناقض ثابت کریں۔ ورنہ مرزاقادیانی کا جھوٹ تسلیم کر لیں۔ (دوسری بات آسان ہے) نیز اگر یہ عقیدہ ایسا ہی تھا تو مرزاقادیانی مجدد ہونے کے ۱۲سال بعد تک خود اسی عقیدہ پر کیوں قائم رہے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 24 ( گدھوں اور بیلوں کا آسمان سے اترنا)

۲۴… ’’گدھوں اور بیلوں کا آسمان سے اترنا قرآن کریم آپ فرمارہا ہے۔‘‘
’’ انزلکم من الانعام (زمر:۲۳)‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۸۶، خزائن ج۳ ص۲۴۶)
ابوعبیدہ: آسمان کا لفظ کہاں ہے۔ ہم سے آپ نے آسمان کا لفظ طلب کیا تھا۔ ہم نے حاضر کر دیا۔ دیکھو کذب نمبر:۷۔ اب ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کون سی آیات میں لکھا ہے کہ آسمان سے گدھے اور بیل اتارے گئے ہیں۔ اگر نہیں لکھا ہے تو پھر جھوٹ کیوں بولا؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 25 ( کیا ابن صیاد دجال معہود ہے؟؟)

۲۵… خود آنحضرتﷺ بھی اس کی تصدیق کر رہے ہیں کہ: ’’درحقیقت ابن صیاد ہی دجال معہود ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۴۲، خزائن ج۳ ص۲۲۲)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ ہے:
۱… آنحضرتﷺ نے حضرت عمرؓ کے قول کی تصدیق نہیں فرمائی۔ بلکہ نہایت لطیف پیرایہ میں حضرت عمرؓ کے خیال کو درست کر دیا۔ خود مرزاقادیانی اس کی تردید اس طرح کرتے ہیں۔
’’اگر یہی دجال معہود ہے تو اس کا صاحب عیسیٰ ابن مریم ہے جو اسے قتل کرے گا۔ ہم اس کو قتل نہیں کر سکتے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۲۵، خزائن ج۳ ص۲۱۳)
۲… مزید لکھتے ہیں کہ: ’’ہم پہلے بھی تحریر کر آئے ہیں کہ عیسائی واعظوں کا گروہ بلاشبہ دجال معہود ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۷۲۲، خزائن ج۳ ص۲۸۸)
حضرات دیکھا! کیا مرزاقادیانی کے جھوٹوں کی بھول بھلیوں کا کوئی پتہ لگ سکتا ہے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 26 ( قرآن کے معنی)

۲۶… ’’میں نے کوئی ایسے اجنبی معنی (قرآن کریم کے) نہیں کئے جو مخالف ان معنوں کے ہوں۔ جن پر صحابہ کرامؓ، تابعینؒ اور تبع تابعینؒ کا اجماع ہو۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۱، خزائن ج۳ ص۲۵۴)
ابوعبیدہ: بالکل جھوٹ ہے۔ بلکہ جس قدر آیات میں ہیرا پھیری کر کے اپنے دعویٰ کو مضبوط کر سکتے تھے۔ ان سب کے معنی ۱۳صدسال کے مسلمہ اسلامی معانی کے خلاف کئے ہیں۔ معراج شریف، علامات قیامت، معجزات انبیاء علیہم السلام، ختم نبوت، حیات مسیح علیہ السلام، حشر ونشر، قیام قیامت وغیرہم تمام ضروریات دین کے متعلق آیات کے معنی ایسے ایسے کئے ہیں کہ تمام امت محمدی ایک طرف ہے اور آپ اکیلے دوسری طرف دو اینٹ کی مسجد جدا بنا رہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top