• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

بعدی کا معنی۔انصر رضا قادیانی کی پوسٹ کا جواب

زریں گل

رکن ختم نبوت فورم

قادیانی مربی انصر رضا کی دجل فریب پر مبنی پوسٹ کا پوسٹ مارٹم
عربی نہایت وسیع زبان ہے جس میں ایک ایک لفظ کے کئی معنی ہوتے ہیں جن میں سے ہر لفظ کا ایک حقییقی مطلب ہوتا ہے اور بہت سے مجازی- خواہ قرآن کریم کی کوئی آیت ہو یا حدیث مبارکہ ہر جگہ حقیقی معنی ہی استعمال کیے جاتے ہیں البتہ جہاں حقیقی معنی ممکن نہ ہو وہاں مجازی الفاظ کیے جاتے ہیں، لیکن مرزائیوں کی عقلوں کو 100 توپوں کی سلامی ، انہوں نے اصول گھڑا ہوا ہے کہ ایک جگہ جو معنی کیا جائے گا اس کے بعد ہر جگہ اس لفظ کا وہی معنی کیا جائے گا۔ کافراں را عقل نباشد
اسی طرح سے بعدی کا حقیقی معنی after یعنی کہ بعد ہی لیا جاتا ہے ہے مرزائی صاحب نے سورہ المرسلٰت (77:51)
سورہ الجاثیہ (45:7)
اور سورہ الجاثیہ(45:24)
ہر جگہ لفظ "بعدی" کا مطلب بعد یعنی کہ After ہی استعمال کیا ہے مگر سورہ الچاثیہ 45:24 میں یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے کہ کیوں کہ اللہ کا کوئی مکانی یا زمانی بعد نہیں تو یہاں لفظ بعد یعنی after نہیں بلکہ سوائے یعنی Except کہ معنی استعمال ہوں گے
مرزائی حضرت دجل دینے میں تو ماہر ہیں قرآن کریم میں تحریفات معنوی کرنا ان کا مذہبی پیشہ ہےاس آیت مبارکہ میں بھی بعدی بعد یعنی after کے معنی میں میں ہی استعمال ہوا ہے یعنی جب اللہ پاک نے ان پر مہر لگا دی تو اس مہر لگانے کے بعد کون ان کو ہدایت دے سکتا ہے؟ یہاں بھی اللہ پاک کی ذات کی بات نہیں ہے کہ اسکے زمانی یا مکانی بعد کی کوئی بحث ہو
ہماری نہیں ماننی تو اپنے خلیفے کی مان لو وہ اسی آیت کے ترجمعے میں لکھتا ہے کہ اللہ کے اس فعل یعنی مہر لگا دینے والے فعل کے بعد کون اسے ہدایت دے سکے گا؟ تفسیر صغیر بشیرالدین محمود صفحہ 662
لو مربی جی ہر جگہ ہی بعدی کا معنی after ہی استعمال ہوا ہے اور موت و حیات کی قید کے بغیر کیونکہ اللہ پاک کے فعل کو موت نہیں، اللہ کی بات اللہ کے حکم کو بھی موت نہیں، ثابت ہوا بعدی صرف اردو والے بعد کے معنی میں استعمال ہوا ہے نہ کہ بعد از موت کے معنی میں
اسی طرح مرزائی مرزا کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے منگھڑت عقائد بنانے میں مہارت رکھتے ہیں مسلمان لفظ 'بعدی' کا مطلب ہرگز وفات کے بعد کا نہیں لیتے جب کہ مربی نے انتہائی ڈھٹائی سے جھوٹ گھڑا کہ مسلمان بعدی کا مطلب وفات کے بعد لیتے ہیں مسلمان بعدی سے مراد بعد ہی لیتے ہیں اس وقت سے بعد کہ جب بھی وہ قول ارشاد کیا گیا ہواس قول کے بعد چاہے دور حیات ہو یا دور حیات کا اختتام ہو بعدی کا لفظ ہی برقرار ہے گا اور استعمال ہو گا مگر مربی نے اس حدیث مبارکہ میں After نہیں بلکہ Except کا لفظ استعمال کیا ہے جب کہ اس حدیث مبارکہ کے ترجمے میں لفظ "بعدی" کا حقیقی ترجمہ یعنی کہ After (بعد) ہی استعمال ہوگا
"میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا " یہاں بھی ارشاد فرمانے کے بعد کی بات ہے چاہے وہ دور حیات ہو یا بعد از وفات ، اس کی کوئی قید نہیں
یعنی جب رسول اللہ ﷺ نے یہ قول ارشاد فرمایا پھر اس قول سے بعد سے لے کر قیامت تک کوئی بھی نبی نہ پیدا ہوگا، کسی کو نبوت نہ دی جائے گی
لہذا اگلی حدیث مبارکہ بھی جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی گئی ہے کہ جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے خواب کی تعبییر یعنی جھوٹے مدعیان نبوت اسود عنسی اور مسیلمہ کذاب کا ذکر کیا گیا ہے یہاں بھی Exceptکی بجائے After یعنی بعد کا لفظ استعمال کیا جائے گا کیونکہ جب قول ارشاد فرما دیا گیا اس کے بعد کا سارا زمانہ After ہی ہے حیات یا دنیا سے پردہ فرمانے کی کوئی قید نہیں۔
بالکل اسی طرح قرآن پاک کی آیت مبارکہ "سورہ الصف" (61:7) میں بھی 'بعد' کا لفط استعمال کرنے سے یہ مطلب ہرگز طاہر نہیں ہوتا کہ عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد
نہ یہ معنی لیا جاسکتا ہے کہ میری وفات کے بعد نہ ہی مسلمان یہ معنی لیتے ہیں
مسلمان دونوں جگہ بعد سے مراد after ہی لیتے ہیں یعنی بات فرمائے جانے کے بعد چاہے دور حیات ہو یا بعد از وفات۔ اور اگر اشارہ نبی کے منصب کی طرف ہو تو پھر بھی وہی معنی ہوگا کہ میرے مبعوث ہونے کے بعد ایک رسول آئے گا، یا میرے مبعوث ہونے کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا
خلاصہ کلام ، مسلمان بعدی اسمہ احمد اور لا نبی بعدی میں دونوں جگہ بعدی سے مراد بعد ہی لیتے ہیں موت و حیات کی قید کے بغیر

مگر مربی جی ایک بات واضح کردیں کہ آپ عربی کے لفط "بعدی" کا مطلب سوائے (except_لیتے ہیں یا کہ بعد(after death)؟
اگر except معنی لیتے ہو تو وفات عیسیٰ علیہ السلام والی دلیل رد ہوئی ترجمعہ یہ ہوگا کہ میرے علاوہ ایک رسول آئے گا (نہ کہ میرے مرنے کے بعد)
اگر ترجمعہ بعدی after death کرو گے تو خود ہی اپنا رد کرچکے ہو کہ حدیث شریف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعدی فرمایا کہ میرے بعد دو جھوٹے ظاہر ہوں گے جبکہ وہ جھوٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہی ظاہر ہوئے تو بعدی کا معنی after death نہیں لیا جاسکتا۔
اب بتائے آپ کے ہاں بعدی کا کیا معنی ہے؟
مسلمانوں والے معنی کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہ آئے گا۔

kn.jpgkn.jpg 1.jpg 2.jpg
 
Top