• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے گوشت کھانے پر مسلمان شخص کو تشدد کرکے مارڈالا

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے گوشت کھانے پر مسلمان شخص کو تشدد کرکے مارڈالا

نئی دہلی،: بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک بار پھرتنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے اوراپنا مکروہ چہرہ دکھانے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور اتر پردیش میں صرف گائے کا گوشت کھانے کی افواہ پر باپ بیٹے پر بیہیمانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں باپ جان کی بازی ہی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں ڈڈری میں 50 سالہ محمداخلاق اور ان کے 22 سالہ بیٹے کو گاؤں کے متعدد افراد گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں گھسیٹتے ہوئے باہر لے آئے اور دونوں پر پتھروں کے ساتھ بیہیمانہ تشدد کیا۔ اس دوران دونوں باپ بیٹے انتہا پسند ہندوؤں کو اس بات کا یقین دلاتے رہے کہ یہ گائے نہیں بلکہ بکرے کا گوشت ہے لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی اور دونوں باپ بیٹوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث محمد اخلاق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ ان کا بیٹا اسپتال میں زیرعلاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب تشدد سے قتل کیے جانے والے محمد اخلاق کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ایک بڑا ہجوم ان کے گھر میں گھسا اور توڑ پھوڑ بھی کی، نہ صرف ان کے شوہر بلکہ خود ان پر اور ان کی 70 سالہ ماں پر بھی تشدد کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر اور بیٹے کو پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

محمد اخلاق کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں محض بکرے کا گوشت پکا تھا جو کہ عید کے تہوار پر انہیں رشتے داروں کی جانب سے دیا گیا تھا جو کہ پولیس نے لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے نشے کی حالت میں دھت 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو دونوں باپ بیٹوں کو پتھروں سے ماررہے تھے۔
ایکسپریس نیوز : 30 ستمبر 2015

11998947_10153715080305528_983476152533870074_n.jpg
 
Top