• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

بہائیوں کے مرزائیوں سے پچاس سوال

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
شروع رحمن و رحیم اللہ کے نام سے ۔۔۔۔۔۔۔ سلامتی ہو اُس کے لئے جو ہدایت کی پیروی کرے ۔۔۔۔۔۔ امابعد
بہائیوں کے مرزائیوں سے پچاس سوال


مرزا غلام احمد قادیانی کے دعویٰ مہدویت و مسیحیت کے اکثر و بیشتر دلائل بہائی گروہ کے دلائل کا چربہ اور سرقہ ہیں ۔۔ ذیل میں بہائی گروہ کے چوہدری وحید الدین آف مظفر آباد نے قادیانی جماعت کے نام نہاد خلیفہ اور دیگر قادیانی مربیوں سے پچاس سوالات کئے ہیں ۔ ان سوالات کو بار بار وہ شائع کر رہے ہیں ۔ لیکن قادیانی نقار خانہ کی بولتی بند ہے۔


ذیل میں بہائیوں کے وہ سوالات ملاحظہ کئے جائیں ۔۔ جہاں تک اُمت مسلمہ کا تعلق ھے تو ان کے نزدیک بہائی و قادیانی دونوں ایک ہی سکہ کے دو رُخ ہیں ۔۔



سوالنمبر :1

کیا کسی قرآنی آیت کا دُہرا دینا الہام ہوتا ھے ؟

سوالنمبر :2

مرزا غلام احمد قادیانی نے ۹۹ دعوئے کئے ہیں ۔ ان میں ان کا اصل دعوی کیا تھا ؟

سوالنمبر :3

مرزا قادیانی نے بہائی کتب کا مطالعہ کر رکھا تھا پھر وہ زندگی بھر امر بہائی کی تائد و تردید میں ساکت و خاموش کیوں رہے ؟

سوالنمبر :4

کیا مرزا قادیانی صاحب شریعت اور معصوم عن الخطا مامور تھے ۔ اگر نہیں تھے تو اُنہوں نے مسلمانوں کے سوا داعظم کو کافر کیوں قرار دیا ؟

سوالنمبر :5

مرزا قادیانی پیغمبران عظام اور صحابہ کرام کو گالیاں کیوں دیتے رہے ۔ جبکہ وہ مانتے ہیں کہ ناحق گالیاں دینا سفلوں اور کمینوں کا کام ھے , ست بچن

سوالنمبر :6

کیا مامور خدا کا فرستادہ ہوتا ھے یا کسی قوم کا ً خود کاشتہ پودا ً ؟

سوالنمبر :7

کیا آدمی کا نسب الہام سے ثابت ہوتا ھے یا شجرہ نسب اور دیگر شہادتوں سے ؟

سوالنمبر :8

مرزا قادیانی ایک طرف سید بنتے ہیں ۔۔ دوسری طرف اقرار کرتے ہیں کہ ً وہ مہدی نہیں جو عترت رسول سے ہوگا ً آپ کیا کہتے ہیں ؟

سوالنمبر :9

مرزا قادیانی نے اپنی کتابوں میں کم سے کم ۲۰ مقامات پر اپنے خُدا ہونے کا دعویٰ کیا ھے ۔ اس کی کیا توجیہ ھے ؟

سوالنمبر :10

مرزا قادیانی دعویٰ کسر صلیب کا کرتے ہیں مگر زندگی پھر انگریزوں کی تعریف کرتے رہے اور ان کی مدح میں اتنی کتابیں لکھیں جن سے بقول اُن کے ً پچاس الماریاں بھی پھر جائیں ؟

سوالنمبر :11

مرزا قادیانی نئی کتاب شریعت لائے ہیں ً مرزا قادیانی کا صاحب کتاب ہونا ثابت ہو گیا ً ﴿الفضل ١۵ فروری ١۹١۹﴾ اب کوئی قرآن نہیں سوائے اس قرآن کے جو حضرت مسیح موعود نے پیش کیا ﴿میاں محمود احمد الفضل ١۵ جولائی ١۹۲۴﴾ مگر قادیانی جماعت اس کا انکار کیوں کرتی ھے ؟

سوالنمبر :12

کیا تاریخ ادیان میں کسی اُمتی نبی نے کسی اُمت کا احیا ٕ کیا ھے ؟

سوالنمبر :13

انسانی تمدن میں مرزا قادیانی کا کنٹری بیوشن کیا ھے ؟

سوالنمبر :14

حضرت عیسی علیہ سلام وفات پا گئے ہیں تو اس سے یہ کیسے ثابت ہوا کہ مرزا قادیانی ہی مسیح ہیں ؟ کوئی دوسرا کیوں نہیں ہو سکتا ؟

سوالنمبر :15

۔ بہا اللہ کا ظہور ١۸۵۲ میں ہوا ۔ مرزا قادیانی نے مسیح ہونے کا دعوی ١۹۰۲ میں کیا ۔۔ اِنہی کے بقول ً سچا پہلے ظاہر ہوتا ھے ً ۔ تو پھر مرزا قادیانی بعد میں آکر سچے کیسے ہو گئے ؟

سوالنمبر :16

۔ شادیوں ، پیسوں ، زلزلوں ، ہلاکتوں ، اور طاعونوں کے بارے میں مرزا قادیانی کی پیش گوئیوں سے نوع انسانی کو کیا فائدہ پہنچا ؟

سوالنمبر :17

۔ مامور من اللہ نئی اُمت بناتا ھے مگر مرزا قادیانی نے فرقہ بنایا جو قرآن کی رو سے شرک ھے ۔ ایسا کیوں ؟

سوالنمبر :18

مرزا قادیانی کی ً لسان قوم ً پنجابی تھی ۔ پھر اُن کو دوسری زبانوں میں الہام کیوں پیش آئے ؟

سوالنمبر :19

مرزا قادیانی کا الہام ً حجت نہیں تھا ً ﴿نزول المسیح ﴾ تو پھر اُن کے مرید اِن کی تحریروں کو حجت کیوں کہتے ہیں ؟

سوالنمبر :20

کیا ً وحی کے خلاف لکھنا ً ﴿نزول المسیح ﴾ ماموریت کے خلاف نہیں ؟

سوالنمبر :21

۔ ١۹۰۴ میں جناب محمود زرقائی بہائی نے مرزا قادیانی کو لاہور آکر چیلنج دیا ۔۔ لیکن مرزا قادیانی آخری دم تک خاموش رہے ۔ کیوں ؟

سوالنمبر :22

لکھا ھے ۔ ً میں نے انکار نہیں کیا اور نہ کرونگا کہ شاید میسح موعود کوئی دوسرا ہو ً ﴿ پیغام احمد ﴾ یا پھر تحدی سے وہ یہ کیوں کہتے رہے کہ وہی میسح ہیں ؟

سوالنمبر :23

لکھتے ہیں ً مسیح بیت المقدس میں نازل ہوگا ً ﴿ ازالہ اوہام ﴾ حضرت بہا اللہ بیت المقدس میں نازل ہوئے پھر مرزا قادیانی کیسے سچے ہوئے ؟

سوالنمبر :24 اگر خُدا سے مکالمہ مرزا قادیانی کی خصوصیت تھی تو اُن کے بقول ً خُدا محدثین سے بھی ہم کلام ہوتا رہا ھے ً ﴿حمامتہ البشریٰ ﴾ نیز مرزا قادیانی لکھتے ہیں ً خُدا کا قانون ھے کہ اُس نے کسی انسان کو کسی امر میں خصوصیت نہیں دی ﴿ نصرة الحق ص ۳۹ ﴾

سوالنمبر :25

١۸۹۸ میں لکھا ھے میرے پاس ً کتب مذہب بہائی ً موجود ہیں ۔۔ پھر کیوں لکھتے رہے کہ اس عاجز کے بغیر مسیح ہونے کا دعویٰ کسی نے نہیں کیا ؟

سوالنمبر :26

مرزا قادیانی پر کم و بیش ۲۵ مز منہ امراض کا زندگی پھر قبضہ رہا ۔ کیا مراق اور مالخولیا جیسے عوارض رکھنے والا آدمی کبھی ملہم من اللہ ہوا ھے ؟

سوالنمبر :27

مرزا قادیانی کے بعض الہام مشتبہ تھے ۔ بعض کو وہ بھول گئے ۔ بعض کا مفہوم ان پر نہ کھُلا ۔۔ ایسے الہامات کا نوع انسانی کو کیا فائدہ ہوا ؟

سوالنمبر :28

حضرت باب اور بہا اللہ کے ظہور کی برکت سے مرزا قادیانی کو ً انتشار روحانی محسوس ہوا ً ﴿حقیقت الوحی ﴾ چنانچہ مرزا قادیانی بقول خود ً اسی دھوکہ سے اپنی حد سے بڑھ کر دعوی نبوت کر بیٹھے ۔ کیا آپ اس پر غور فرمائیں گے ؟

سوالنمبر :29

قرآن اور احادیث و روایات کی رو سے مہدی اور مسیح دو جُدا جُدا شخصیات ہیں مگر مرزا قادیانی نے ان تمام نصوص کو نظر انداز کر کے لا مہدی الا عیسی جیسے ضیعف قول کو دلیل بنا کر دونوں مناصب کا دعوٰی کیسے کر دیا ؟

سوالنمبر :30

حضرت بہا اللہ نے دمشق کے مشرق یعنی بغداد میں واقع مسجد قمریہ کے سفید مینار کے پاس ١۸۵۳ میں نزول فرمایا ۔۔ مرزا قادیانی نے تاویل کر کے دمشق سے مراد قادیان کو کس دلیل سے لیا ؟ اور اِس کی کیا ضرورت تھی ؟

سوالنمبر :31

مرزا قادیانی کی تحریروں میں تناقض کیوں ھے جنکہ ان کا کہنا یہ ھے کہ ً جھوٹے کے کلام میں تناقض ضرور ہوتا ھے ً یہ بھی لکھا کہ ً اس طریق سے یا انسان پاگل کہلاتا ھے یا منافق ً ﴿ ست بچن ﴾

سوالنمبر :32

مرزا قادیانی نے انبیا کی توہین و تحقیر کیوں کی ۔ حالانکہ خُود لکھتے ہیں کہ ۔ کسی نبی کی اشارہ سے بھی تحقیر کرنا سخت معصیت ھے اور موجب نزول غضب ھے ۔ ﴿ چشمہ معرفت ﴾

سوالنمبر :33

مرزا قادیانی کی جب کوئی پیش گوئی پوری نہ ہوتی تو وہ طرح طرح کی تاویلیں کرتے رہے ۔۔ جبکہ لکھتے ہیں کہ ۔۔ ہمارا صدق یا کذب جانچنے کے لئے ہماری پیش گوئی سے بڑھ کر اور کوئی محک امتحان نہیں ہو سکتا ﴿آئینہ کمالات اسلام ﴾

سوالنمبر :34

کیا خوب دلیل نبوت ھے ۔۔ جبکہ لکھتے ہیں کہ ً بعض فاسق و فاجر ۔۔۔۔۔۔ اور خُدا کے احکام کے مخالف چلنے والے بھی ایسے دیکھے گئے ہیں کہ اُن کو بھی کبھی کبھی سچی خوابیں آتی ہیں ۔۔ ﴿ براہین احمدیہ﴾ یوں خواب کا معیار ٹوٹ گیا

سوالنمبر :35

قادیانی مربی وحی کے لیے لفظی وحی کو شرط قرار دیتے ہیں ۔۔ لیکن مرزا قادیانی اس کے خلاف لکھتے ہیں کہ ،، نبی کے دل میں جو خیالات اُٹھتے ہیں اور جو کچھ خواطر اس کے نفس میں پیدا ہوتی ھے درحقیقت وہ تمام وحی ہوتی ھے ۔ ﴿ خُطبہ اِلہامیہ﴾

سوالنمبر :36

مرزا قادیانی نے اشرف المخلوقات ہوتے ہوئے ً بشر کی جائے عار ً ہونے کا دعوٰی کیوں کیا ۔ یہ کونسی کسر نفسی ھے کہ آدمی اپنے آدم زاد ہونے سے ہی انکار کر دے ؟

سوالنمبر :37

جس نے مرزا قادیانی کا نام نہیں سُنا وہ کیسے کافر ہو گیا ۔ چنانچہ کہتے ہیں کہ ً خواہ اُنہوں نے حضرت مسیح موعود ﴿ مرزا قادیانی ﴾ کا نام بھی نہیں سُنا وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں ﴿ آئینہ صداقت﴾

سوالنمبر :38

کوئی مثال تو دیجئے کہ کسی مامور کو پچاس ہزار الہام مالی اُمور سے متعلق ہوئے ہوں

سوالنمبر :39

ہزار بار نمبر لگا کر لعنت لکھنا بچپنا نہیں تو اور کیا ھے ؟ ﴿ بحوالہ نور الحق﴾

سوالنمبر :40

تاریخ محمودیت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ھے ۔ جسے ۲۸ شہادتوں سے مزین کیا گیا ھے ؟

سوالنمبر :41

ً شہرِ مسدوم ً میں درج واقعات کی آپ کیا تاویل کرتے ہیں ؟

سوالنمبر :42

کسی ایک نبی کی مثال دے دی جائے کہ اُسے بارہ برس تک وحی ہوتی رہی ہو اور وہ اُسے نہ سمجھ سکا ہو ؟

سوالنمبر :43

مرزا قادیانی نے دور حاضر کے کون کون سے عالمی مسائل کا حل پیش کیا ھے ؟

سوالنمبر :44

میاں محمود احمد کے بقول ، جب تک بیماری ھے تب تک ڈاکٹر کی بھی ضرورت ھے ۔ ً ذرا بتا دیجئے کہ مرزا قادیانی نے کون سی ڈاکٹری کی ؟ فرقہ بنانے ، چندہ مانگنے ، اور گالیاں دینے کے علاوہ

سوالنمبر :45

اگر ً کسی آئندہ زمانے میں خاص دمشق میں بھی کوئی مثیل مسیح پیدا ہو جائے ً تو قادیانی جماعت کہاں بھاگے گی ؟

سوالنمبر:46

مسیح موعود کا ظہور چودھویں صدی کے سر پر ہونا تھا ۔ ، جو ١۸۸۰ میں شروع ہوئی ۔۔ مرزا قادیانی نے دعویٰ ١۸۹١ میں کیا گیارہ سال کی یہ تاخیر کیوں ؟

سوالنمبر :47

مرزا قادیانی نے امر بہائی کا سرقہ کیا ۔ آپ سارق کو مامور کیوں مانتے ہیں ؟

سوالنمبر :48

قادیانی جماعت مرزا قادیانی کو مسیح موعود مانتی ھے ۔۔ جبکہ مرزا قادیانی ایسے لوگوں کے بارے میں کہتے ہیں ۔ کہ میری اُمت کے دو حصے ہونگے ۔۔ ایک وہ جو مسیحیت رنگ اختیار کرینگے اور یہ تباہ ہو جائینگے ۔۔ ﴿ الفضل ۲٦ جنوری ١۹١٦﴾

سوالنمبر :49

میاں محمود احمد لکھتے ہیں کہ ً خُدا نے دوبارہ بعض احکام قرآن دے کر مسیح موعود کو ایک رنگ میں تشریعی نبی قرار دیا ھے ۔۔ ﴿ المہدی نمبر ۴،۵ ص ١۴۴﴾ پھر جماعت احمدیہ ان ً بعض احکام قرآنی ً کو چُھپاتی کیوں پھرتی ھے ؟
سوالنمبر :50
مرزا قادیانی الہام میں شیطان کو شریک سمجھتے تھے , براہین احمدیہ پنجم ص ١۴١

خواب کو وہ دلیل نہیں مانتے ۔ آنے والے مسیح کے لئے بھی دروازہ کھُلا رکھتے ہیں ؟

وہ مکالمات آلہیہ کو اُمت کے سب اولیا ٕ و مومنین کے لئے جائز مانتے ہیں ,ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص ١۳

کردار کو بھی دلیل نہیں تسلیم کرتے , نصرة الحق ص ۴۸

اب بتائیے کہ مرزا غلام احمد قادیانی کی مزعومہ صداقت کی دلیل کیا باقی رہ جاتی ہے ؟
تحریر: مرتضی مہر
 
آخری تدوین :
Top