تحفظ ختم نبوت ( پاکستان والوں کی خوش قسمتی )
ختم نبوت تقدیر کائنات پر وہ مہر کامل ہے جس کی پاسبانی کا فریضہ اس پاک امت کے سپرد کیا گیا ہے۔ ہم اپنے قلم سے اپنے عمل سے اپنے آنسوؤں سے اپنی محبت کے چراغوں سے اس کی پاسبانی کا حق ادا کرتے ہیں، اسی فریضے کی ادائیگی سے اس دنیا کا جمال اور وقار وابستہ ہے،جسے اسلامی دنیا کہتے ہیں۔
آج جبکہ فتنوں کا دروازہ کھل چکا ہے اور بلائیں ختم نبوت کے تصور پر بھیس بدل کر حملہ آور ہو رہی ہیں، اس کی حفاظت کے لئے سینہ سپر ہوجانا چاہیے اور مجھے یقین ہے کہ اس سعادت کے حصول میں پاکستان صف اول میں ہو گا اور میدان حشر میں انشاءاللہ جب آقائے دو جہاں سرور کائنات ﷺ یہ سوال فرمائیں گے کہ جب میری ناموس نبوت زد پر تھی تو نے کیا کردار ادا کیا تھا؟ اس وقت اہل پاکستان اپنے الفاظ کا نذرانہ بھی پیش کریں گے اور اپنے لہو کا تحفہ بھی پیش کریں گے، خدا سے دعا ہے کہ اس فہرست عاشقان میں کہیں آپ کا نام بھی درج ہو، کہیں اس عاجز کا نام بھی درج ہو، یہی وہ عظیم نعمت ہے جو جھولی پھیلا کر خدا تعالی کی بارگاہ سے طلب کی جاسکتی ہے اور بیشک وہ سمیع و بصیر ہے۔
کی محمدسے وفا توں نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
فقط:عاشق رسول محمدابوبکرصدیقیہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں