• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ترک قادیانیت

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
’خاکسار کا نام محمد مالک ہے‘ عرصہ دراز سے جرمنی میں مقیم ہوں‘ میری جرمن بیوی ہے‘ جس سے 4بچے ہیں‘ پھولوں کی دو دکانیں ہیں‘ یہاں ذاتی مکان ہے‘ شکر الحمدللہ کہ اچھی گزر بسر ہورہی ہے۔میرے احمدی دوست بلکہ اب قادیانی کہنا مناسب ہوگا‘ کافی تھے‘ ان ہی سے امام مہدی کا ذکر س ±نا اور قادیانی ہوگیا‘ مجھے بتایا گیا کہ یہ وہی امام مہدی ہے‘ جس کا ذکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔ یہ 26دسمبر 1998کا واقعہ ہے۔ مجھ پر گھر والوں‘ دوستوں اور رشتہ داروں کا بہت دباو ¿ پڑا مگر میں ثابت قدم رہا‘ میں نے سو مساجد اسکیم کے تحت (قادیانیوں کو) بیس ہزار مارک دینے کا وعدہ بھی کیا‘ جس میں سے تقریباً16 ہزار کی ادائیگی کردی‘ ماہانہ چندہ مع فیملی کے تقریباً 4 سو مارک دیتا رہا‘ تقریباً ایک سال میں مجلس انصار اللہ جماعت پل ہائم کا زعیم بھی رہا۔ چند ماہ قبل ایک قادیانی دوست نے ہی مجھے بتایا کہ ’ ہم مرزا غلام احمد کو صرف امام مہدی ہی نہیں بلکہ نبی اور رسول بھی مانتے ہیں اور ایک جگہ مرزا صاحب یہ بھی لکھتے ہیں کہ: میں نے کشف میں دیکھا کہ خدا تعالیٰ میرے جسم میں داخل ہوگیا اور مجھ میں تحلیل ہوگیا اور میں نے محسوس کیا کہ اب میں ہی خدا ہوں اور اس کے بعد ساری دنیا میں نے بنائی، وغیرہ وغیرہ۔‘میں نے اسی وقت جماعت سے رابطہ کیا اور کہا کہ مجھے دھوکہ میں رکھا گیا ہے‘ مجھے بتایا گیا کہ ہم قرآن اور حدیث کی روشنی میں یہ سب کچھ ثابت کرسکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ محترم مربی جلال شمس صاحب تشریف لائیں او رمیں مسلمان علماسے رابطہ قائم کرتا ہوں‘ دونوں آمنے سامنے بیٹھیں‘ جو بھی سچا ہوگا ‘میں مان لوں گا۔‘
200سے زائدجھوٹے دعوے:
اس کے ساتھ ساتھ مولانا منظور احمد الحسینی کے مناظرہ کولون، جرمنی، کی تفصیلی روئیداد میں ہے کہ محمد مالک نے مناظرہ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے مجلس مناظرہ کے شرکاسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’ آج سے دو سال پہلے میں قادیانی ہوا تھا‘ اور مجھے قادیانیوں نے بتلایا تھا کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے صرف مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے‘ مگر کچھ دنوں پہلے مجھے یہ معلوم ہوا کہ مرزا قادیانی نے نبی‘ رسول اور خدا ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے‘ لہٰذا میں نے یہ مجلس اسی لئے منعقد کرائی ہے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے‘ میں مسلمانوں کے نمائندے مولانا منظور احمد الحسینی سے درخواست کروں گا کہ وہ قادیانی کتب کے حوالے سے بتلائیں کہ مرزا قادیانی نے یہ دعاوی کئے ہیں یا نہیں؟ چنانچہ مولانا منظور احمد الحسینی نے تمام حاضرین کے سامنے بالتفصیل قادیانی کتب سے یہ ثابت کیا کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے200سے زائد دعاوی کئے ہیں‘ جن میں سے اس کا ایک دعویٰ نبوت و رسالت کا ہے‘ دوسرا دعویٰ اس نے یہ کیا کہ نعوذباللہ وہ خود محمد رسول اللہ بن گیا ہے اور تیسرا دعویٰ اس نے خدا ہونے کا کیا ہے اور انہوں نے ان دعاوی کو مرزا قادیانی کی کتابوں ’روحانی خزائن‘ سے‘ جو ساری ان کے پاس اس وقت موجود تھیں‘ ثابت کیا۔ علم و دلائل کی روشنی میں قادیانی مربی اور ان کے رفقالاجواب و مبہوت ہوگئے۔ چنانچہ ان تمام حوالہ جات کو سن کر محمد مالک دوبارہ کھڑے ہوئے اور مرزائیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ مجھے تم نے دو سال تک دھوکہ دیئے رکھا‘ آج تمہاری کتابوں سے ثابت کردیا گیا ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے مذکورہ بالا یہ تمام دعاوی کئے تھے‘ آج مجھ پر یہ حقیقت حال واضح ہوگئی ہے‘ لہٰذا میں سب حاضرین کے سامنے اعلان کرتا ہوں کہ آج سے میرا قادیانی مذہب سے ہر طرح کا تعلق ختم ہے‘ یہ جھوٹا مذہب تمہیں مبارک ہو‘ اور میں توبہ کرکے اسلام میں داخل ہوتا ہوں۔‘
 
Top