• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تصور

aliali

رکن ختم نبوت فورم
علم کی تعریف
علم کی تعریف اور اس کے ذریعے جاننے کےبعد اسکی تقسیم کو جاننا بھی ضروری ہےمنطق میں پہلی تقسیم تصور اور تصدیق کی جاتی ہےیعنی کہ علم تصور کے متعلق ہوتا ہے یا تصدیق کےلہذا تصور اور تصدیق کو جاننا ضروری ہے۔
تصور:
تصور باب تفعل کا مصدر ہے اور اس کے معنی کسی صورت یا نقشہ کا ذہن میں آجانا۔
مفرد الفاظ اور ناقص جملوں کا تصور اس حیثیت سے ذہن میں آتا ہے کہ یقین حاصل نہیں ہوتا۔جیسے پہاڑ ، آدمی اور عالیشان مکان۔زید کا گھوڑا۔ وغیرہ۔ان کو سوچنے سے ایک نقشہ ذہن میں آتا ہے اور لیکن ان کے وجود کا یقین نہیں ہوتاکہ یہ ہیں کے نہیں ہیں۔کسی شاعر کا شعر ہے۔
جل بجھا بے چارہ شب کو،سنی پروانے کی بات
شمع کو گل گیر چھیڑے،تھی ہی مر جانے کی بات۔
لفظ گل گیر ایسا لفظ ہے کہ اس کو جاننے کے لیے آپ کو ماضی کے دور کا تصور کرنا پڑتا ہے کہ جب بجلی نہیں تھی اس وقت لوگ دیے میں روئی ڈال کر جلاتے تھے وہ حصہ جو اوپر سے جل جاتا اس کو تنکے سے گرا دیا جاتا اس جلی ہوئی راکھ کو گل گیر کہتے ہیں۔ اس مثال سے آپ کو گل گیر کا تصور حاصل ہو گیا اور تصور کی وضاحت بھی ہو گی۔
اور جب کہنے والے کو سچا یا جھوٹا نہ کہہ جا سکے تو اس کو بھی تصور کہتے ہیں۔جیسے میری کتاب۔ اونچا پہاڑ۔اس مثال میں قائل کی کتاب ہے یا نہیں ۔پہاڑ اونچا ہے کہ نہیں ۔کچھ پتا نہیں ۔کیونکہ مثبت اور منفی دونوں پہلوں میں یقین نہیں اس وجہ سے اس کو تصور کہا جاتا ہے۔اور قائل کو نہ سچا کہا جاسکتا ہے نہ جھوٹا۔ جاری ہے
 
مدیر کی آخری تدوین :

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
ماشا اللہ بہت ہی عمدہ سلسلہ ہے فورم میں ایک بہت ہی اچھا اضافہ ہے بس اس سلسلہ کو جاری رکھنا اس کے کافی فوائد مراتب ہوں گے اور کوشش کریں کہ منطقی تعریفات دیتے ہوئے قادیانی عبارات کا تقابل بھی پیش کرتے رہیں تا کہ فورم کے اراکین کو سمجھنے میں مذید آسانی رہے
 
Top