• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تعلیم و تعلم کا بہترین ذریعہ ٹیم ویور کا استعمال

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت پر کام کرنے والے ہمارے دوست اکثر کسی نہ کسی کمپیوٹر کی فنی دشواری کا شکار ہوتے ہیں اور پھر وہ ہمیں میسج کر کے پوچھتے ہیں یہ کام کیسے ہو گا ، کبھی تو ایسا ہوتا ہے ہم اپنے دوست کو زبانی سمجھا دیں تو اس کو سمجھ آ جاتی ہے کہ اس پریشانی کا کیا حل ہے لیکن بسا اوقات سمجھانے سے بھی سمجھ نہیں آتی اس کے ہمارا پہلا لائحہ عمل یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنے دوست کو سکائیپ پر بلا لیتے ہیں کہ آپ سکائیپ پر تشریف لے آئیں تو ہم وائس چیٹ کے ذریعے آپ کو سمجھا دیتے ہیں لیکن کچھ دوستوں کو سکائیپ کا استعمال بھی نہیں آتا اور سکائیپ پر آنا بھی نہیں چاہ رہے ہوتے کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ خواتین ہوتی ہیں جو اپنی آواز دوسرے تک پہنچانا نہیں چاہتی ہوتیں تو اس کے لیے ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی کمپیوٹر کی پرابلم کو سمجھنے کے لیے ٹیم ویور کا استعمال کیا جائے میں آپ کے سامنے مختصر سا طریقہ عرض کرتا ہوں امید ہے آپ اس طریقہ پر عمل کر کے سیکھنے سکھانے کے عمل کو بہتر بنائیں گے ۔
ٹیم ویور کی ڈاونلوڈنگ:
سب سے پہلے ٹیم ویور کی ویب سائٹ سے نیو ورجن ڈونلوڈ کریں جو کہ ایک چھوٹا ساسافٹوئیر ہے شاید ایک منٹ بھی پورا نہ لگے تو یہ سافٹوئیر ڈاونلوڈ ہو جائے گا ٹیم ویور کی ویب سائٹ کا لنک یہ ہے
1.jpg
فری فار پرائیویٹ یوز پر کل کریں اور جب یہ سافٹوئیر ڈاونلوڈ ہو جائے تو اس پر ڈبل کلک کریں اور رن کے بٹن پر کلک کریں اس کے بعد آپ نیچے موجود سکرین شارٹ کے مطابق عمل کریں اور اکسپٹ کے بٹن کو پریس کریں
2.jpg
اس کے بعد دو منٹ انسٹالیشن میں لگیں گے پھر اس قسم کی سکرین آپ کے سامنے ظاہر ہو گی
3.jpg
اب آپ اپنے اس دوست کو اپنا آئی ڈی اور پاسورڈ لکھوائیں گے جس سے آپ نے کچھ سمجھنا ہو اور یاد رہے کہ یہ تمام کام دوسرا فرد بھی کرے گا جس سے آپ نے کوئی چیز سمجھنی ہو ۔
اب وہ آپ کی آئی ڈی کو ٹیم ویور میں پاٹنر آئی ڈی کی جگہ پر لکھے گا اور کنکٹ ٹو پارٹنر کے بٹن کو پریس کرے گا کچھ دیر بعد وہ پاسورڈ کو ایڈ کرے گا اس کے بعد آپ کا کے کمپیوٹر کی فرنٹ سکرین آپ کے دوست کو دکھائی دے گی اور وہ اس قابل ہو جا ئے تا کہ آپ کے کمپیوٹر کو خود ہینڈل کر سکے جو کچھ بھی وہ عمل کرے گا آپ کو دکھائی دے گا اور اس طرح آپ اچھے طریقہ سے سیکھ سکتے ہیں ۔

نوٹ: کسی انجان یوزر کو ٹیم ویور کی دعوت نہ دیں کیوں کہ ہو سکتا ہے وہ آپ کے کمپیوٹر کو غلط استعمال میں لائے اور آپ کو خبر بھی نہ ہو ، جس شخص پر بہت اعتماد ہو اس کو اپنا آئی ڈی اور پوسورڈ دیں شکریہ
 

محمد یونس عزیز

ہم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قربان ہوں
رکن عملہ
منتظم اعلی
ناظم
مبشر شاہ صاحب ، آپ نے بے حد اچھے طریقے سے سمجھا دیا ہے ، آپ کا شکریہ
جزاک اللہ ، خیر
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
شکریہ بھائی جی
 
Top