فاطمہ صراط
رکن ختم نبوت فورم
توجہ فرمائیں!
- اس کتاب کے 9 ابواب ہیں۔
- ہر باب ایک مختلف موضوع کا احاطہ کرتا ہے۔
- ان ابواب کے شروع میں قادیانیوں کی متعلقہ گستاخیوں،ہرزہ سرائیوں اور مضحکہ خیزیوں کو نمبر شمار لگا کر ایک ترتیب سے درج کیا گیا ہے۔
- پھر کتاب کے آخر میں اسی ترتیب کے ساتھ اصل قادیانی کتب کے سکین دیے گئے ہیں مثلاً "قادیانی اخلاق" کے باب میں حوالہ نمبر 31 کا عکسی ثبوت‘کتاب کے آخر میں حوالہ نمبر 31 کے تحت فراہم کر دیا گیا ہے۔
- اصل قادیانی کتابوں کے ٹائٹل کا عکس ہر حوالہ کے ساتھ بار بار دینے کی بجائےصرف ایک دفعہ دیا گیا ہے اس لیئے دیکھیے صفحہ نمبر 27 تا 30
- اہم معترضہ قادیانی تحریروں کو نمایاں کرنے کے لیے ان کے گرد موٹی آوٹ لائن لگا دی گئی ہے ۔
- قادیانی کتب سے پورے صفحے کا عکس دینے سے قادیانیوں کا یہ اعتراض بھی ختم ہو جاتا ہے کہ ان کی گستاخانہ اور متنازعہ فیہ عبارات سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کی جاتی ہیں۔
- قارئین حضرات سے درخواست ہے کہ اس کتاب میں موجود قابل اعتراض،دل آزار اور توہین آمیز قادیانی عبارات پڑھتے وقت کثرت سے استغفار کریں۔شکریہ!
حضور خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا:
عن ثوبان قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم انہ سیکون فی امتی کذابون ثلثون کلھم یزعم انہ نہی و انا خاتم النبین لا نبی بعدی۔ مسلم شریف
ترجمہ:
"حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قریب ہے کہ میری امت میں 30 جھوٹے پیدا ہوں گے جن میں سے ہر ایک یہی کہے گا کہ میں نبی ہوں ‘ حالانکہ میں خاتم النبین ہوں ‘میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو سکتا۔"
حضرت عیسیٰ علیہ سلام نے فرما یا:
"خبردار کوئی تم کو گمراہ نہ کر دے ۔کیونکہ بہتیرے میرے نام سے آئیں گے اور کہیں گے: میں مسیح ہوں اور بہت سے لوگوں کو گمراہ کریں گے"
(متی باب 24 فقرہ 5)