فاطمہ صراط
رکن ختم نبوت فورم
- اس کتاب کے 5 ابواب ہیں۔
- ہر ابواب ایک مخلتف موضوع کا احاطہ کرتا ہے۔
- ان ابواب کے شروع میں قادیانی مذہب کے عقائد و عزائم ،ہرزہ سرائیوں ،مضحکہ خیزیوں ،تضاد بیانیوں ،کذب وریا پر مبنی تحریروں کو نمبر شمار لگا کر ایک خاص ترتیب سے درج کیا گیا ہے۔
- پھر کتاب کے آخر میں اسی ترتیب کے ساتھ اصل قادیانی کتب کے عکس دیے گئے ہیں ،مثلاً قادیانیت،انگریز کا خود کاشتہ پودا کے باب میں حوالہ نمبر 11 کا عکسی ثبوت کتاب کے آخر میں حوالہ نمبر 11 کے تحت فراہم کردیا گیا ہے۔
- اصل قادیانی کتب کے ٹائٹل کا عکس ہر حوالہ کے ساتھ بار بار دینے کی بجائے صرف ایک دفعہ دیا گیا ہے اس کے لیے دیکھیے صفحہ نمبر 33 تا 36۔
- اہم معترضہ قادیانی تحریروں کو نمایاں کرنے کے لیے ان کے گرد موٹی آؤٹ لائن لگا دی گئی ہے۔
- قادیانی کتب سے پورے صفحے کاعکس دینے سے قادیانیوں کا یہ اعتراض بھی ختم ہو جاتا ہے کہ ان کی گستاخانہ اور متنازعہ فیہ عبارات سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کی جاتی ہیں۔
- قارئین کرام سے درخواست ہے کہ اس کتاب میں موجود قابل اعتراض ،دل آزار اور توہین آمیز قادیانی عبارات پڑھتے وقت کثرت سے استغفار کریں۔
شکریہ