• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

احقر محمد مدثر علی راؤ

رکن ختم نبوت فورم
غامدی صاحب کی عدم تحقیق یا علمی خیانت؟

✍️✍️✍️احقر محمد مدثر علی راؤ

قارئین کرام! جاوید احمد غامدی صاحب نے اپنی کتاب " میزان " کے صفہ 14 پر سنت کا تصور پیش کرتے ہوئے اس سنت کے ذریعہ سے حاصل ہونے والے دین کے 26 اعمال کا ذکر کیا ہے۔ غامدی صاحب نے ان 26 دینی اعمالِ سنت میں سے بعض اعمال کو سنت ابراہیمی ثابت کرنے کے لیے اپنی کتاب "میزان" کے صفہ " 641 " پر سید جواد علی صاحب کی کتاب " المفصل فی تاریخ العرب " کا حوالہ دیا ہے جو کہ قریباً 50 سال قبل تصنیف کی گئی۔

( دیکھیے میزان طبع پنجم دسمبر 2009ء صفہ 14 اور 641 )

(نیز ملاحظہ فرمائیں پوسٹ کے سکین نمبر 1 ، 2 اور 3)


photo_2022-07-11_23-25-46.jpg


photo_2022-07-11_23-25-47.jpg

photo_2022-07-11_23-25-48.jpg



قارئین کرام! غامدی صاحب نے بعض دینی اعمال کو سنت ابراہیمی ثابت کرنے کے لیے جواد علی صاحب کی کتاب " المفصل فی تاریخ العرب " کا حوالہ تو دے دیا جبکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی کتاب " المفصل فی تاریخ العرب " میں ہی " داڑھی " کو بھی سنت ابراہیمی میں شمار کیا گیا ہے لیکن غامدی صاحب نے اس کو چھوڈ دیا۔

( دیکھیے المفصل فی تاریخ العرب جلد 4 صفہ 610 )

( نیز ملاحظہ فرمائیں پوسٹ کا سکین نمبر 4 )


photo_2022-07-11_23-25-49.jpg


⭕️ اب ہمارے غامدی صاحب اور ان کے سٹوڈنٹس سے سوالات ہیں کہ۔۔۔

1️⃣ کیا وجہ تھی جو غامدی صاحب نے اسی کتاب " المفصل فی تاریخ العرب " میں سے باقی اعمال کو تو سنت ابراہیمی ثابت کرنے کے لیے چن لیا لیکن "داڑھی" کو چھوڈ دیا جو کہ اسی کتاب میں سنت ابراہیمی میں شمار ہے۔

2️⃣ کیا تاریخ کی کتاب سے اپنی پسند کے اعمال کو سنت ابراہیمی ثابت کرنے کے لیے لے لینا اور داڑھی کو چھوڈ دینے کو غامدی صاحب کا دہرا معیار یا انکی علمی خیانت کہ سکتے ہیں؟

3️⃣ غامدی صاحب مونچھوں کو پست کروانے کو تو سنت میں شمار کرتے ہیں لیکن داڑھی کو چھوڈ دیتے ہیں جبکہ احادیث کی جن امہات کتب میں مونچھوں کو پست کروانے کا حکم ہے ساتھ ہی اسکے داڑھی کو بڑھانے کا بھی حکم ہے پھر کیا وجہ ہے کہ غامدی صاحب احادیث مبارکہ کے آدھے حصہ کو تو تسلم کرتے ہیں لیکن آدھے کا انکار کر دیتے ہیں؟

4️⃣ اللہ تعالیٰ قرآن مجید کی سورۃ احزاب کی آیت 36 میں ارشاد فرماتے ہیں جسکا مفہوم ہے کہ۔۔۔اللہ اور اس کے رسول کے فیصلہ یا حکم کے بعد کسی مومن مرد کے لیے یہ گنجائش ہے اور نہ مومن عورت کے لیے کہ انکو اپنے معاملے میں کوئی اختیار باقی رہے ( مفہوم )۔

اللہ تعالیٰ کے اس واضح حکم کے بعد غامدی صاحب کو یہ اختیار کس نے دے دیا کہ وہ اپنی طرف سے احادیث رسول کے آدھے حصہ کو تو تسلیم کریں لیکن آدھے کا انکار کردیں!!!

5️⃣ غامدی صاحب اپنے عقائد کی تائید کے لیے تو تاریخی کتب سے استدلال کر لیتے ہیں لیکن اپنے مخالفین کے عقائد کے لیے اجماع اور تواتر کی شرط لگاتے ہیں۔۔۔تو کیا ہم بجا طور پر یہ پوچھ سکتے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔سنت ابراہیمی کے حوالے سے غامدی صاحب کے پاس کونسے اجماع اور تواتر کی دلیل ہے؟ یعنی کہ غامدی صاحب جن اعمال کو سنت ابراہیمی ثابت کرتے ہیں اس کے لیے غامدی صاحب کے پاس کیا ثبوت ہے کہ وہی اعمال حضرت ابراہیم علیہ سلام سے لے کر حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم تک تواتر کیساتھ منتقل ہوئے؟؟؟

یاد رکھیے سوال نمبر 5 غامدی صاحب اور ان کے سٹوڈنٹس کے لیے احادیث کے متعلق ان کے عقائد و نظریات کی جڑ کا کام کرتا ہے۔
 
Top