• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

جبرائیل و میکائیل لاثانی سرکار کے وزیر

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
جبرائیل و میکائیل لاثانی سرکار کے وزیر

امام الفقراء کیا ہے ؟
"زیادہ تر فقراء فنا فی الله ہی میں ہوتے ہیں جب کسی فقیر کو فقراء کا امام اور سردار بنانا ہوتا ہے تو اسے اس کے مقام سے ترقی دے کر مقام بقا میں لایا جاتا ہے . جس طرح اولیا کے سردار کو غوث کہا جاتا ہے اسی طرح فقراء کے سردار کو "شہنشاہ فقر" کا لقب دیا جاتا ہے . اسے"امام الفقراء" ، "شہنشاہ وقت" اور شہنشاہ روحانیت بھی کہتے ہیں . محبوب فقیر یا امام الفقراء ازلی یا پیدائشی فقراء میں خاص الخاص فقیر ہوتا ہے "(وارث فقر 106)
امام الفقراء حبیب اللہ ہوتا ہے
"مقام بقا میں جس محبوب فقیر کو ہدایت عطا ہو جاتی ہے . تو اس کو امام الفقراء بنا دیا جاتا ہے کیونکہ وہ دوسرے تمام محبوب فقراء سے زیادہ محبوب ہوتا ہے اور الله تعالی اسے اپنے قرب سے قرب خاص میں لے لیتا ہے. جب الله جل شانہ "شہنشاہ فقر" یا "امام الفقراء" کو اپنے مزید قرب خاص سے نوازتا ہے تو پھر الله اسے اپنا حبیب بنا لیتا ہے یعنی مقام بقاء سے ترقی دے کر مقام بقا البقاء میں لایا جاتا ہے اور اسے "فقیر حبیب" کا لقب اور خطاب عطا فرما کر فقراء اور اولیاء کو بذریعہ ندائے غیبی ، بذریعہ خواب حضور نبی کریم ﷺ اور تمام حبیبوں اور محبوبوں کے ذریعے مقرب فرشتوں کے ذریعے مطلع فرمایا جاتا ہے اور پھر یہ خبر یا اطلاع راہ حق کے سالکین اور نیک بندوں تک بھی پہنچا دی جاتی ہے . آسمانوں پر بذریعہ جبرائیل ا ، میکائیل، اعلان فرمایا جاتا ہے تاکہ ساتوں آسمان پر حضور نبی کریم کی خصوصی بارگاہ میں حاضر ہونے والے اولیا کو خبر ہو سکے . اور الله جل شانہ کے تمام محبوب اولیا اور فرشتے الله تعالی کے اس حبیب سے الله تعالی کی رضا کے لئے محبت کریں۔"(وارث فقر 106)
فرشتے امام الفقراء کی خدمت پر مامور
فرشتوں میں جب اس کی محبوبیت کا اعلان کر دیا جاتا ہے تو وہ بھی حکم الہی سے اسے اپنا محبوب بنا لیتے ہیں اور اس کی زیارت کے لئے آتے ہیں اور الله تعالی کی جانب سے انھیں اور مومن جنات کو امام الفقراء کی مدد پر مامور کر دیا جاتا ہے ۔(وارث فقر120)
امام الفقراء منکر نکیر بھی ہوتا ہے
فقیرامام الفقراءکواللہ اوررسول کی بارگاہ سےخزانےیعنی اختیارات عطاہوتےہیں۔ ان اختیارات کی وجہ سےوہ جب چاہےکسی کاعالم برزخ میں بھی حساب لےسکتاہے۔ مثلاًایک بندہ جنتی ہے،عالم اورولی بھی ہے۔ وہ مقام ولایت اپنےساتھ قبرمیں لے جائےلیکن اسکےنامہ اعمال میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے،پکڑہوسکتی ہےاوراس کی ولایت بھی ختم ہوسکتی ہے۔(وارث فقر 150)
جبرائیل و میکائیل امام الفقراء کے وزیر اور نوکر ہوتے ہیں
جب کوئی فقیر امام الفقراء بن جاتا ہے تو وارث مصطفی ﷺ اور نائب رسول ﷺ اور خلیفۃ الله ہونے کی وجہ سے باطنی طور پر مقام و مرتبہ میں حضرت جبرائیل علیہ السلام و حضرت میکائیل علیہ السلام کو بھی ایسے فقیر کا حکم ماننے کا فرمان ہو جاتا ہے . کیونکہ فقراء کو تمام عالمین کی بادشاہت عطا ہوتی ہے جس میں تمام آسمان بھی شامل ہیں ۔
آسمانوں پر حضرت جبرائیل ع و حضرت میکائیل ع اس کے وزیر (معاون و مددگار) ہوتے ہیں اور زمین پر ان کے وزیر ان کے خلفا و نائبین میں سے وہ ہوتے ہیں جنہیں وہ چاہیں۔(وارث فقر 122)
لاثانی سرکار کو امام الفقراء بنا دیا گیا ہے
"ہاں یہ میرے محبوب فقراء بھی نہیں . یہ صرف گمان کرتے ہیں کہ تمھیں اس سے صرف ایک درجہ اونچا مقام و مربتہ عطا ہے یعنی امام الفقراء بنا دیا گیا ہے . لیکن اب یہ فقراء گمان بھی نہیں کر سکتے کہ ہماری بارگاہ میں تمھیں کتنی محبوبیت حاصل ہو چکی ہے . اس بشارت کے عطا ہونے بعد آپ ص تشریف لے گئے۔(وارث فقر 184)
نتیجہ
ان تمام دعویٰ جات سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ لاثانی سرکار امام الفقراء بننے کا دعویٰ کر رہا ہے ، اور یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ امام الفقراء کے جبرائیل و میکائیل وزیر ہوتے ہیں یعنی لاثانی سرکار کے آسمان پر دو وزیر ہیں 1 جبرائیل علیہ السلام 2 میکائیل علیہ السلام
جبرائیل و میکائیل دو وزیر صرف میرے آقا ﷺ کا خاصہ ہیں
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا لَهُ وَزِيرَانِ مِنْ أَهْلِ السَّمَاءِ وَوَزِيرَانِ مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ، فَأَمَّا وَزِيرَايَ مِنْ أَهْلِ السَّمَاءِ فَجِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ، وَأَمَّا وَزِيرَايَ مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ فَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ» (ترمذی 3680)
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کوئی ایسا نبی نہیں گزرا کہ جس کے دو وزیر آسمان میں اور دو وزیر زمین میں نہ تھے پس میرے آسمان میں دو وزیر جبرائیل و میکائیل علیھما السلام ہیں اور زمین میں دو وزیر ابوبکر و عمر رضی اللہ عنھما ہیں ۔
لاثانی سرکار نامی اس عامل نے میرے آقا کریم ﷺ کی بہت سخت توھین کی ہے علماء سے گزارش ہے کہ اس جعلی عامل پر اس توھین رسالت ﷺ کے زمرہ میں حکم شرعی نافذ کیا جائے اور گورنمنٹ آف پاکستان اس جعلی ککڑ پیر کو قرار واقعی سزا دے ۔
 
Top