• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(جرح کے دوران آیت یا حدیث کا پڑھنا) (حضرت مولانا عبدالحق کی توجہ طلب باتیں)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
READING OF AYAT OR AHADITH IN THE CROSS- EXAMINATION
(جرح کے دوران آیت یا حدیث کا پڑھنا)

(حضرت مولانا عبدالحق کی توجہ طلب باتیں)

مولانا عبدالحق: گزارش یہ ہے کہ ہمارے اٹارنی جنرل صاحب بہت اچھے طریقے سے چل رہے ہیں۔ مگر اتنی بات ہے کہ اب جو مسئلہ اس وقت پیش ہوا… یفع 1152الحرب… تو اس میں یہ اس کے ساتھ ایک لفظ کہہ دیا اور کچھ نہیں اور انہوں نے یہ کہا کہ اسلام میں جہاد مطلق جائز نہیں ہے۔ اب اس کے لئے آیتیں موجود ہیں۔ گزارش یہ ہے کہ یہ عربی عبارت اور ان آیات اور احادیث کو وہ اٹارنی جنرل صاحب اگر اجازت دیں تو ہمارے حضرت مفتی صاحب یا میں عرض کروں گا۔ اب انہوں نے جو عبارت اس وقت پیش کی، اس میں عربی میں یہ کہہ دیا کہ ’’امام مہدی اور عیسیٰ علیہ السلام یا مسیح موعود جب آئیں گے تو دنیامیں کوئی کافر نہیں رہے گا، کوئی فرقہ نہیں رہے گا۔ اسی عبارت کو اس نے پیش کیا اور پھر اس نے کہاکہ شرائط نہیں ہوں گی۔‘‘ نہیں اس وقت مسیح موعود وہ تو حاکم ہوکر آئیں گے، تمام دنیا پر تسلط ہوگا، اور کل دنیا:
پھر یہ بھی پوچھنا چاہئے کہ صرف یفع الحرب، ہے یا یہ وہ مسیح موعود صلیب کو ختم کرے گا، خنزیر کو قتل کرے گا۔ تو کیا مرزا کے زمانے میں صلیب ختم ہوگئی یا عیسائیت پھیلی؟ میری عرض اتنی ہے کہ اگر کسی وقت آیت یا حدیث کی ضرورت ہو تو مفتی صاحب کو…
جناب چیئرمین: وہ آگے بھی، مولانا! وہ آگے بھی مفتی صاحب نے آیتیں پڑھی تھیں۔ مولانا ظفر احمد انصاری صاحب پڑھ رہے ہیں۔ وہ ان کو آپ بتادیں۔ یہ پوچھ لیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: جناب والا! میں نے یہ ان سے پوچھا کہ ان کے زمانے میں یہ ہوگا؟ تو وہ کہتے ہیں کہ زمانہ دو تین سوسال کا ہے، وہ اس کے لئے حوالے پیش کریں گے، حدیثیں پیش کریں گے۔
جناب چیئرمین: ٹھیک ہے، نہیں وہ آپ بے فکر رہیں۔
مولانا ظفر احمد انصاری!
جناب یحییٰ بختیار: (مولانا عبدالحق سے) وہ آپ کہہ دیں تو میں ان کو کہہ دوں کہ وہ آپ کو سنادیں۔
1153مولانا محمد ظفر احمد انصاری: اب آپ نے یہ فرمادیا ہے کہ شام کو ہم جائزہ لیں گے کہ کیا کام رہ گیا کیا نہیں۔ لیکن بیچ بیچ میں اگراس طرح کی باتیں ہوں کہ جلدی ختم کرو، جلدی ختم کرو…
جناب چیئرمین: نہیں، یہ نہیں۔ ابھی…
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: میں عرض کردوں تو اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جو لوگ سوال پوچھ رہے ہیں، ان کا ذہن پھر بہت پراگندہ ہو جاتا ہے۔ وہ Confuse (خلط ملط) ہو جاتے ہیں کہ کیا پوچھیں، کیا نہ پوچھیں۔ لہٰذا… اور یہ ریکارڈ ایسا نہیں ہے کہ آج صرف ہمارے ہاں کام آئے گا۔ بلکہ سارے عالم اسلام میں کام آئے گا۔ اس میں چار روز، پانچ روز، چھ روز، دس روز کی تاخیر جو ہے، وہ کوئی معنی نہیں رکھتی تو اس لئے یا تو ہاؤس میں یہ بات ڈسکس ہو کر کے طے ہا جائے، اور اگر یہ معلوم ہو کہ ختم کرنا ہے، تو پھر خواہ مخواہ دردسری کیوں لی جائے۔
جناب چیئرمین: میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم کسی طریقے سے بات کریں گے۔ یہ نہیں کہ کسی وقت کہا ’’ختم ہوگا‘‘ کسی وقت ’’نہیں، جاری رہے گا۔‘‘ ہم ریویو کریں گے۔ باقاعدہ، سائنٹفک طریقے سے، رات کے سیشن کے بعد۔ ابھی ایک Sitting (نشست) اب ہے، ڈیڑھ بجے تک یا پونے دو تک، اور دو رات کو ہوں گی۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ٹھیک ہے۔
----------
 
Top