جماعت احمدیہ سمیت دیگر قادیانی فرقوں کو دعوت تحریر مناظرہ
ختم نبوت فورم کی جانب سے ہم تمام قادیانی گروہوں کو اپنے فورم پر تحریری اور تقریری مکالمہ کی دعوت دے رہے ہیں ۔ قادیانی خلیفہ مرزا مسرور گروپ ، قادیانی لاہوری گروپ ، قادیانی جماعت احمدیہ اصلاح پسند عبدالغفار جنبہ گروپ ، قادیانی سر سبز احمدیت گروپ ، قادیانی جماعت احمدیہ المعصومین گروپ ، قادیانی جماعت الصحیح الاسلام منیر احمد عظیم گروپ ، قادیانی جماعت احمدیہ حقیقی ناصر احمد سلطانی گروپ ، قادیانی عبداللہ تیماری پوری گروپ ، قادیانی طاہر نسیم گروپ ، قادیانی انڈین مودود گروپ اور دیگر چھوٹے بڑے قادیانی فرقوں کو ہم اپنے اس پلیٹ فارم پر دعوت فکر و مناظرہ دیتے ہیں ۔
آئیے !
اگر آپ اپنے آپ کو سچا سمجھتے ہیں تو اس کا بہترین حل بحث و مباحثہ ہے جس کو قرآن وحدیث کی روشنی میں حل کیا جا سکتا ہے ۔ ختم نبوت فورم آپ کو یہ پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے کہ آپ اس فورم میں تشریف لائیں اور مل بیٹھ کر نزاعی مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے ۔
مناظرہ کا طریقہ کار :
ہمارے مابین مناظرہ و مکالمہ کا طریقہ کار کچھ یوں ہو گا کہ ہم آپ کے لیے ایک بحث و مباحثہ کا ایک زمرہ الگ کر رہے ہیں جس میں آپ اپنا دعویٰ بمع دلائل پیش کریں گے اس کے بعد فورم پر موجود کوئی ایک رکن مباحثہ کی حامی بھرے گا اور اس دعویٰ و دلائل کا رد کرے گا پھر داعی دوبارہ اپنے دعویٰ پر دلائل لائے گا اور اس رکن کے دلائل کو رد کرے گا اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہے گا جب تک موضوع اپنے انجام کو نہ پہنچ جائے ۔
شرائط مناظرہ:
- ایک بحث میں صرف دو ہی افراد شریک ہوں گے ایک قادیانی اور دوسرا مسلمان تیسرے کسی رکن کو بحث میں شرکت کی اجازت نہ ہو گی ۔
- جو موضوع شروع ہوا ہے طلب کرنے پر صرف اس کے ہی دلائل پیش کئے جائیں گے غیر ضرور باتوں یا غیر ضروری موضوعات کو درمیان میں شروع نہیں کیا جائے گا ۔
- مناظرہ مکمل تحریری ہو گا پیکچر پوسٹ صرف وہی پیش کی جا سکے گی جو کسی کتاب کا اصل سکین ہو بصورت دیگر کوئی پیکچر شئیر نہیں کی جائے گی ۔
- گالی گلوچ ، بد کلامی ، تو تکار ، اور ہر قسم کی غیر شستہ گفتگو سے پرہیز برتی جائے گی ۔ گالی گلوچ کرنے والے یوزر پر پابندی لگا دی جائے گی ۔
- دیگر اراکین فقط مباحثہ کو پڑھیں گے یا لائق شئیر کریں گے اگر کسی تیسرے رکن کو کوئی درمیان میں بات کہنا پڑے تو ذاتی پیغام میں بات کرے ۔
- فریقین مناظرہ شروع کرنے سے قبل اپنا تعارف پیش کریں گے اور واضح کریں گے کہ وہ مرزا غلام احمد قادیانی صاحب کو کیا سمجھتے ہیں نبی ، مہدی ، مسیح ، مجدد ، ولی اللہ ،عالم دین یا پھر اپنے دعووں میں جھوٹا (کذاب) تا کہ فریقین کی اعتقادی حیثیت واضح ہو سکے ۔
آخری تدوین
: