جماعت قادیانیہ/مرزائیہ کی پرانی کتابیں
السلام و علیکم ورحمۃاللہ وبرکاۃ! دوستو،
میں آپ کو ایک لنک دے رہا ہوں وہاں سے آپ مذہب قادیانیہ/مرزائیہ کی پرانی کتابیں ڈاؤن لوڈکر سکتے ہیں۔ ان میں کچھ کتابیں ایسی ہیں جومرزا قادیانی ابن چراغ بی بی کی اپنی لکھی ہوئی کتابیں ہیں جو اس کی اپنی زندگی میں شائع ہوئیں تھیں۔ یہ وہ کتابیں ہیں جو(مرزائیت کے ایک فرقے جس کو لاہوری جماعت کہا جاتا ہے) ان کے پاس موجود ہیں اور(قادیانی جماعت) کے پاس موجود ہیں ۔ لاہوری جماعت والوں نے بھی مرزا قادیانی ابن چراغ بی بی کی اصل کتابوں میں کانٹ چھانٹ کی ہے اور قادیانی جماعت تو مرزا قادیانی کی کتابوں میں ردوبدل کرتی ہی رہتی ہے۔ یہ وہ کتابیں ہیں جن کو یکجاکرنے کے بعدجلدیں بنائی گئیں اور جن کوروحانی خزائن کا نام دیا گیا اور اس روحانی خزائن کی 23 جلدیں موجود ہیں۔ لیکن مرزاقادیانی کی زندگی میں چھپنے والی اکثر کتابوں میں مرزائیت کے دو فرقوں کی جانب سے تحریف اور ترمیم کر لی گئی ہے۔
کچھ کتابوں کا ذخیرہ پیش خدمت ہےجن میں ذکر حبیب جو مرزا قادیانی ابن چراغ بی بی کے ایک مریدمفتی صادق نے لکھی تھی ، سیرت المہدی جو مرزا قادیانی کے بیٹے مرزا بشیر ایم اے نے لکھوائی تھی جس کی 3 جلدیں ہیں جو خاص طور پر مرزا قادیانی ابن چراغ بی بی کی زندگی کے حالات و واقعات اور اس کی سیرت پر مبنی ہیں اور Review of Religionیعنی کلمۃالفصل شامل ہے۔ تمام بھائی اور بہنیں یہ کتابیں ڈاؤن لوڈکر لیں کیونکہ قادیانیوں اور لاہوریوں سے مناظرات اور بحث ومباحثہ میں بہت مفید ثابت ہوں گی۔
۔شکریہ، جزاک اللہ
نوٹ: جن کتابوں کا نام انگریزی میں لکھاہو گا وہ مرزائیت کی لاہوری جماعت سے ملی ہیں جو پوری82 نہیں ہیں اور جن کتابوں کا نام اردو میں لکھا ہو گا وہ مرزائیت کی قادیانی جماعت سے ملی ہیں جو پوری 82 ہیں۔
ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔