• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے وہ کافر ہوگیا)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے وہ کافر ہوگیا)
جناب یحییٰ بختیار: یہی میں نے آپ سے سوال پوچھا کہ جو شخص نبوّت کا دعویٰ کرے، وہ کافر ہوگیا، پھر مسلمان نہیں رہتا؟
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، میں نے عرض ۔۔۔۔۔۔۔۔مرزا صاحب کے الفاظ ہی آپ کے سامنے رکھ دئیے ہیں: ’’کیا ایسا بدبخت مفتری جو خود رِسالت اور نبوّت کا دعویٰ کرتا ہے، قرآن شریف پر اِیمان رکھ سکتا ہے۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: یہ کس صاحب کا حوالہ ہے؟
جناب عبدالمنان عمر: یہ مرزا صاحب کی کتاب ہے جی: ’’انجامِ آتھم‘‘ اس کا صفحہ:۲۷ (خزائن ج۱۱ ص۲۷) ہے، اس کے حاشیے میں آپ فرماتے ہیں:
’’کیا ایسا بدبخت مفتری جو خود رِسالت اور نبوّت کا دعویٰ کرتا ہے، قرآن شریف پر اِیمان رکھ سکتا ہے؟ اور کیا ایسا وہ شخص جو قرآن شریف پر اِیمان رکھتا ہے اور آیت: ’’ ولٰکن رسول اﷲ وخاتم النّبیّٖن ‘‘ کو خدا کا کلام یقین رکھتا ہے، وہ کہہ سکتا ہے کہ میں بھی آنحضرتﷺ کے بعد رسول اور نبی ہوں۔‘‘ یہ ہے۔
 
Top