آپ کا یہ بنایا ہوا اصول بالکل غلط ہے کلام الٰہیہ کا مزاج کچھ ایسا ہے کہ بعض مخصوص مواقع پر مخصوص احکام کے لیے مخصوص آیات کا نزول ہوا جیسا کہ یہی آیت ہے کہ اس کے لیے مخصوص موقع تھا جس پر خصوصیت سے یہ آیت نازل ہوئیجب نبی پاک ﷺ کے متعلق اللہ یہ فرما سکتا ہے کہ اگر یہ جھوٹ بولے تو میں اس کی رگِ جاں کاٹ دوں گا تو کیا یہ اصول کسی جھوٹے کے متعلق اللہ تعالیٰ نہیں رکھے گا؟ ثابت ہوا کہ جو جھوٹا دعویدارِ نبوت ہوگا اسے اللہ کبھی فلاح نہیں دے سکتا اور نہ ہی اس کی خلافت سو سال سے قائم چلی جاسکتی ہے
جہاں تک مرزا غلام قادیانی کا تعلق ہے تو کیا آپ نے ملاحظہ نہیں کیا کہ مرا کی پوری زندگی ہی عذاب پر محیط ہے دنیا کی کوئی ایک ایسی بیماری کا نام بتا دیں کہ جو مرزا کو نہیں تھی تو میں آپ کو انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں مرزا دنیا کا واحد انسان ہے جس کو پوری دنیا میں ذلت و خواری کا سامنا ہے ہر ملک سےذلیل ہونا پڑ رہا ہے ،رہی یہ بات کہ سو سال سے قادیانیت قائم ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بدی کا زمانہ طویل ہوتا ہے جیسے شیطان کی شیطنت کاری ہے کہ ابھی تک قائم ہے بت پرست ہیں کہ ہزاروںسال سے چلے آرہے ہیں یہودی عیسائی اقوام بھی ہزاروں سال سے چلی آ رہی ہیں اور ایک مزے کی بات یہ کہ دنیا میں آج سب سے زیادہ عیسائی ہیں ان کے بارے کیا کہیں گے آپ ۔ قادیانیت کو سو سال ہوئے ہیں اور ان سو سالوں میں دسیوں فرقے بن چکے ہیں ہزار ہا قادیانیت چھوڑ چکے ہیں اور قادیانیت اب تنزلی کا شکار ہے ۔