حدیث : (
ابوبکر خیرالناس
) پر قادیانی اعتراض کا جواب
قادیانی کہتے ہیں کہ: ’’
ابوبکر خیرالناس الا ان یکون نبی
‘‘ ابوبکر تمام لوگوں سے افضل ہیں۔ مگر یہ کہ کوئی نبی ہو۔ اس سے معلوم ہوا کہ نبوت جاری ہے۔
جواب… یہ روایت (کنزالعمال ج۱۱ ص۵۴۳ حدیث۳۲۵۴۷) کی ہے۔ اس کے آگے ہی لکھا ہے: ’’ ھذا الحدیث احد ماانکر ‘‘ یہ روایت ان میں سے ایک ہے۔ جس پر انکار کیا گیا ہے۔ ایسی منکر روایت سے عقیدہ کے لئے استدلال کرنا قادیانی دجل کا شاہکار ہے۔
جواب۲… کنزالعمال ج۱۱ ص۵۴۶ حدیث ۳۲۵۶۴ حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے:
’’ ما صحب النبیین والمرسلین اجمعین ولا صاحب یٰسن۰ افضل من ابی بکر ‘‘
’’ رحمت دوعالمﷺ سمیت تمام انبیاء و رسل کے صحابہؓ سے ابوبکر صدیقؓ افضل ہیں۔‘‘
حاکم میں حضرت ابوہریرہؓ سے (کنزالعمال میں ج ۱۱ ص ۵۶۰ حدیث ۳۲۶۴۵) پر روایت کے الفاظ ہیں:
’’ ابوبکر و عمر خیرالاولین و خیر الاخرین وخیر اھل السموٰات وخیر اھل الارضین الا النبیین والمرسلین ‘‘
’’زمینوں و آسمانوں کے تمام اولین و آخرین میں سوائے انبیاء و مرسلین کے باقی سب سے ابوبکر ؓو عمرؓ افضل ہیں۔‘‘
ان روایات کو سامنے رکھیں تو مطلب واضح ہے کہ انبیاء کے علاوہ ابوبکرؓ باقی سب سے افضل ہیں۔ لیجئے اب ان تمام روایات کے سامنے آتے ہی قادیانی دجل پارہ پارہ ہوگیا۔