حدیث: (
مسجدی آخر المساجد
) پر قادیانی اعتراض اور اس کا جواب
قادیانی کہتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا: ’’
مسجدی آخرالمساجد
‘‘ ظاہر ہے کہ حضورﷺ کی مسجد کے بعد دنیا میں ہر روز مسجدیں بن رہی ہیں۔ تو نبی بھی بن سکتے ہیں۔
جواب… یہ اشکال بھی قادیانی دجل کا شاہکار ہے۔ اس لئے جہاں ’’ مسجدی آخر المساجد ‘‘ کے الفاظ احادیث میں آئے ہیں۔ وہاں روایات میں آخر مساجد الانبیاء کے الفاظ بھی آتے ہیں۔ تمام انبیاء علیہم السلام کی سنت مبارک یہ تھی کہ وہ اﷲ رب العزت کا گھر (مسجد) بناتے تھے۔ تو انبیاء کرام علیہم السلام کی مساجد میں سے آخری مسجد۔ مسجد نبوی ہے۔ یہ ختم نبوت کی دلیل ہوئی نہ کہ اجرائے نبوت کی۔
(ترغیب و الترہیب ج۲ ص ۱۷۳ حدیث۱۷۷۱) میں خاتم مساجد الانبیاء کے الفاظ صراحت سے موجود ہیں۔
نیز (کنزالعمال ص ۲۷۰ ج ۱۲ حدیث ۳۴۹۹۹) باب فضل الحرمین میں حضرت عائشہ صدیقہؓ سے منقول ہے:
’’ عن عائشۃ قالت قال رسول اﷲﷺ انا خاتم الانبیاء ومسجدی خاتم مساجد الانبیائ ‘