حدیث نبوی کے مطابق حضرت مہدی علیہ الرضوان کی چند نشانیاں
1: مسلمانوں کے خلیفہ کی وفات کے بعد نئے خلیفہ کے انتخاب پر اختلاف رائے ہو جائے گا
2: حضرت امام مہدی مدینہ چهوڑ کر مکہ مکرمہ کی طرف ہجرت کر جائیں گے( تاکہ انہیں خلیفہ نہ بنایا جا سکے )
3:آپ کے والد کا نام"عبداللہ" ہو گا، آپ کا اصل نام"محمد" اور لقب مہدی ہو گا
4: آپ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کی طرف سے حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا تک پہنچے گا
5: جب آپ مدینہ سے ہجرت کرکے مکہ آ جائیں گے تو دوران طواف لوگ آپ کو پہچان لیں گے اور بیعت کی درخواست کریں گے
6:آپ کے انکار کے باوجود لوگ آپ کی بیعت کریں گے، مجبوراً آپ حرم شریف مقام ابراہیم اور حجر اسود کے درمیان لوگوں سے بیعت لیں گے
7: آپ کی بیعت کی شہرت پوری دنیا میں پھیلے گی اور ملک شام و عراق کے ابدال آپ کی بیعت کرنے چلے آئیں گے
8: آپ سات سال تک حکومت کریں گے
9: آپ کے زمانہ میں پوری دنیا میں اسلام پهیل جائے گا اور لوگ مالدار ہو جائیں گے، کوئی زکوٰۃ لینے والا نہیں ملے گا
10: آپ کے زمانہ میں حضرت عیسٰی علیہ السلام کا نزول ہو گا
11: حضرت امام مہدی کے سامنے ہی دجال کا فتنہ اٹھے گا
12: جب آپ کی وفات ہو گی تو لوگ آپ کا نماز جنازہ پڑھیں گے-
مدیر کی آخری تدوین
: