حضرت اسماعیل علیہ السلام نبی تھے کہ رسول؟
فیس بک پر ایک قادیانی مربی نے اس موضوع پر ایک پوسٹ لگائی ہے پوسٹ دیکھ لیں :
قادیانی مربی کہتا ہےکہ" ہمارا عقیدہ ہے کہ رسول اور نبی ایک ہی شخصیت کے دو صفاتی نام ہیں " یہ قادیانیوں کا دجل و فریب ہے کیا کسی بھی قادیانی مربی کے پاس کا جواب ہے کہ یہ عقیدہ تم نے کہاں سے لیا ہے ؟ کیا قرآن و حدیث میں کہیں بھی لکھا ہے کہ نبی و رسول صفتی نام ہوتے ہیں ؟ ہرگز کہیں بھی ایسا نہیں لکھا یہ صرف اور صرف افتراء ہے جو قادیانی اکثر اسلام کے ساتھ تمسخر کرتے نظر آتے ہیں ۔
رہی بات حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تو ہم پہلے بیان کر آئے ہیں کہ نبی پر وحی ہونا ثابت ہے لیکن نبی صاحب شریعت نہیں ہوتا جو صاحب شریعت ہوتا ہے اس کو رسول کہتے ہیں لیکن مجازاً کبھی نبی پر رسول کا اطلاق بھی آتا ہے جس کا ایک ثبوت یہی آیت ہے جو مربی نے اپنے دجل و فریب سے پیش کی ہے۔
آئیے ! ہم تفسیر ابن کثیر جس کو مرزا غلام قادیانی تمام تفاسیر سے افضل جانتے ہیں اسی میں سے آپ کو دکھاتے ہیں کہ وہ اس سورہ مریم کی آیت نمبر 54 کے بارے کیا کہتے ہیں :
تفسیر ابن کثیر
وقوله: { وَكَانَ رَسُولا نَبِيًّا } في هذا دلالة على شرف إسماعيل على أخيه إسحاق؛ لأنه إنما وصف بالنبوة فقط، وإسماعيل وصف بالنبوة والرسالة. وقد ثبت في صحيح مسلم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "إن الله اصطفى من ولد إبراهيم إسماعيل..." وذكر تمام الحديث، فدل على صحة ما قلناه.
(تفسیر ابن کثیر :أبو الفداء إسماعيل بن عمر بن كثير القرشي الدمشقي )
وکان رسولا نبیا میں اس چیز کی دلالت موجود ہے کہ شرف ومرتبہ میں حضرت اسماعیل علیہ السلام اپنے بھائی حضرت اسحاق علیہ السلام کے برابر ہیں لیکن حضرت اسحاق فقط وصف نبوت سے موصوف تھے جبکہ حضرت اسماعیل علیہ السلام نبوت و رسالت سے ۔اور یہ صحیح مسلم کی حدیث شریف سے بھی ثابت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا إن الله اصطفى من ولد إبراهيم إسماعيل۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور یہ پوری حدیث اپنی صحت پر دلالت کرتی ہے جیسا کہ ہم نے بیان کیا۔
علامہ ابن کثیر بھی حضرت اسماعیل علیہ السلام کو کوئی مستقل تشریعی نبی نہیں مان رہے بلکہ وہ صراحت کر رہے ہیں کہ ان کے عزوشرف کی نبا پر اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام میں رسول کے لفظ سے یاد فرمایا ۔
قادیانی دجل و فریب یہ ایک کڑی ہم نے آپ کے سامنے پیش کی ہمارا قادیانی امت سے سوال ہے کہ کیا تم دکھا سکتے ہو کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام مستقل تشریعی نبی ہوں ؟ کہیں بھی ایسا لکھا ہو تو دکھا دو ؟ تم ہرگز نہیں دکھا سکتے ۔