• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا منکر سیاسی معنوں میں مسلمان ہے؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا منکر سیاسی معنوں میں مسلمان ہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: جو حضرت عیسیٰ کو نہیں مانتا وہ بھی سیاسی معنوں میں نہیں نکلتا؟
مرزاناصراحمد: سیاسی معنوں میں وہ بھی نہیں نکلتا۔
جناب یحییٰ بختیار: But (لیکن) کن معنوں میں نکلتا ہے وہ؟
مرزاناصراحمد: وہ نکلتا ہے اس معانی میں کہ وہ اﷲتعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے اﷲتعالیٰ کے مواخذہ کے اندر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر وہ پھر بھی مسلمان ہوگا؟
مرزاناصراحمد: سیاسی معنوں میں پھر بھی مسلمان رہے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: کس معنے میں کافر بھی ہوجاتا ہے وہ؟
مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں! کفر دون کفر ہے ناں۔ ایک معانی میں وہ کافر ہے۔ دوسرے معانی میں وہ مسلمان ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور جو شخص یہ کہے کہ میں سوائے آنحضرتa کے کسی کو بھی نہیں مانتا نبی؟
مرزاناصراحمد: اس نے اسلام کو سمجھا ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، سمجھا ہوگا جی! جاہل آدمی ہی سہی۔
مرزاناصراحمد: وہ میرا جواب وہی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ، وہ کافر ہوگیا کہ نہیں؟
مرزاناصراحمد: وہ ملت اسلامیہ سے نکل گیا۔ سیاسی معنوں میں…
جناب یحییٰ بختیار: سیاسی معنوں میں؟
174مرزاناصراحمد: سیاسی معنوں میں نہیں نکلا۔
جناب یحییٰ بختیار: دوسرے معنوں میں؟
مرزاناصراحمد: نہیں، سیاسی معنوں میں وہ مسلمان ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر بھی مسلمان رہتا ہے وہ؟
مرزاناصراحمد: ہاں! جو شخص اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے وہ مسلمان رہتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اگر وہ یہ سمجھے جی کہ…
مرزاناصراحمد: 90فیصدی یہاں ہیں ایسے مسلمان ہمارے ملک میں جن کو کلمہ طیبہ بھی مشکل سے آتا ہے۔ معنے کم از کم نہیں آتے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ایک…
مرزاناصراحمد: کس جھگڑے میں آپ پڑ رہے ہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: میں جھگڑے میں نہیں پڑ رہا جی! ایک چیز وہ ہوتی ہے کہ ایک آدمی نہیں سمجھتا اور وہ کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں، کلمہ پڑھتا ہوں مگر ایک Deliberately, Maliciously denies… (عمداً بغض کے باعث انکاری ہے)
مرزاناصراحمد: وہ تو باغی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو اس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔
مرزاناصراحمد: ہاں! وہ تو باغی ہے جو Deliberately (عمداً) کرتا ہے۔ Deliberately (عمداً) کا مطلب یہ ہوا ناں پھر…
جناب یحییٰ بختیار: … کہ یہ سمجھ کر…
( عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا منکر ہر طرح ملت اسلامیہ سے خارج ہے)
مرزاناصراحمد: … کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کو نبی مانو…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی!
175مرزاناصراحمد: … اور میں خدا کے حکم کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اس کا انکار کرتا ہوں۔ وہ ملت اسلامیہ سے نکل گیا۔
جناب یحییٰ بختیار: سیاسی طور پر صرف؟
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں، نہیں۔ سیاسی طور پر بھی نکل گیا، یہ کہیں آپ۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی وہ بالکل ہی نکل گیا۔
مرزاناصراحمد: ہاں! وہ بالکل نکل گیا۔
جناب یحییٰ بختیار: جو مرزاغلام احمد کی نبوت سے انکار کرتا ہے وہ بھی بالکل نکل گیا؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، نہیں! میرا پہلے جو ہے، میرا وہ جو… آپ اس میں ذہن میں رکھیں۔ میں نے کہا ہے کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں جانتا ہوں، مجھے علم ہے کہ خداتعالیٰ مجھ سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ میں حضرت عیسیٰ کو نبی مانوں، لیکن میں خداتعالیٰ کے مقابلے میں کھڑا ہو کے اس سے انکار کر رہا ہوں، وہ نکل گیا۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ خداتعالیٰ یہ کہتا ہے کہ بانی سلسلہ کو امتی نبی مانو اور میں نہیں مانوں گا۔ وہ بھی نکل گیا۔ ایک جگہ ایک تعریف کریں، دوسری جگہ اور تعریف کریں تو غلط ہو جائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ اگر آپ کے کہنے کے مطابق اﷲتعالیٰ نے کہا ہے کہ مرزاغلام احمد نبی ہیں۔ ان کو مانو…
مرزاناصراحمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: … اور پھر اس کے باوجود…
 
Top