مرزا کی پیش گوئی
پیر منظور محمد مرزا قادیانی کا بڑا خاص مرید تھا- مرزا کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی حاملہ ہے تو مرزا نے ایک پیش گوئی کر دی کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا اس کی پیش گوئی کے الفاظ یہ ہیں
"پہلے وحی الہی ہوئی تھی کہ وہ زلزلہ جو نمونہ قیامت ہو گا بہت جلد آنے والا ہے اور اس کے لیے یہ نشان دیا گیا تھا کہ وہ پیر منظور محمد لدھیانوی کی بیوی محمدی بیگم کو لڑکا پیدا ہو گااور وہ لڑکا اس زلزلہ کےلیے ایک نشان ہو گا اس لیے اس کا نام بشیر الدولہ ہو گا-"
حقیقۃ الوحی حاشیہ روحانی خزائن ص103 ج 22
مگر خدا کا کرنا ایسا ہوئی کہ لڑکے کی بجائے لڑکی پیدا ہوئی تو مرزا قادیانی نے یہ کہا کہ اس سے یہ تھوڑی مراد ہے کہ اسی حمل سے لڑکا پیدا ہو گا آئندہ بھی کبھی لڑکا پیدا ہو سکتا ہے لیکن اتفاق سے وہ عورت مر گئی اور دوسری پیش گوئیوں کی طرح یہ پیش گوئی بھی صاف جھوٹی نکلی-
نہ اس عورت کا لڑکا پیدا ہوا اور نہ وہ زلزلہ آیا اور مرزا زلیل و رسوا ہوا-
مرزا کی پیش گوئیاں کس بات پر مبنی ہیں؟
حاملہ خاتون کے ہاں بچے کی پیداش پر؟
کیا یہ ایک فطری اور معمولی بات نہیں؟
زلزلہ کے نشان پر؟
جبکہ یہ خود عیسیٰ علیہ السلام کے زلزلے کی پیش گوئی کو معمولی کہہ رہا ہے-