مرزا غلام احمد قادیانی نے روحانی خزائن جلد3 صفحہ 59 کا آغاز ہی نبیﷺ کی طرف جھوٹ منسوب کر کے کیا ہے ۔ جو باتیں مرزا غلام احمد نے نبیﷺ سے منسوب کیں ہیں وہ باتیں نبیﷺ نے ہرگز نہیں فرمائیں۔
دوسرا مرزا غلام احمد قادیانی نے حضرت عیسی ؑ کے دو حلیوں کے حوالےسے جو اعتراض اٹھایا ہے وہ قابل استدلال ہی نہیں کیونکہ ایک حدیث جس میں بقول مرزا قادیانی حضرت عیسیٰؑ کا رنگ گندم گوں بیان ہوا ہے وہ خواب کا واقعہ ہے اور خواب تعبیر طلب ہوتے ہیں ۔ جبکہ دوسرا واقعہ معراج کا ہے ۔ لہذا ان دونوں کے درمیان کوئی مطابقت نہیں ۔
پھر حیرت والی بات تو یہ کہ آخر مرزا غلام احمد قادیانی کو مسلم شریف کی وہ دو احادیث نظر کیوں نہیں آئیں کہ جس میں ایک میں نبیﷺ نے واقعہ معراج کا ذکر کرتے ہوئے حضرت عیسیٰؑ کو عروۃ بن مسعود کے مشابہ قرار دیا اور دوسری حدیث میں نبیﷺ نے فرمایا کہ جب اللہ حضرت عیسیٰؑ کو بھیجے گا گویا کہ وہ عروۃ بن مسعود ہیں ۔