حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر یروشلم میں ہے (مرزا غلام احمد قادیانی)
چونکہ مرزا غلام احمد قادیانی نے مثیل مسیح ہونے کا دعوی کیا تھا اس لیے وہ حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کا ذکر اکثر کیا کرتا تھا۔ کہیں پر اس نے حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں کہا کہ ان کی قبر کشمیر میں ہے تو کہیں کچھ اور کہیں کچھ اکثر وہ کہتا رہتا تھا۔
اسی تناظر میں مرزا غلام احمد قادیانی نے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر یروشلم میں ہے۔چنانچہ وہ تحریر کرتے ہیں کہ:
"حضرت عیسیٰ علیہ السلام بیت اللحم میں پیدا ہوئے اور بیت اللحم اور بلدہ قدس میں تین کوس کا فاصلہ ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر بلدہ قدس میں ہے اور اب تک موجود ہے اور اس پر ایک گرجا بنا ہوا ہے اور وہ گرجا تمام گرجاؤں سے بڑا ہے اور اس کے اندر حضرت عیسیٰ کی قبر ہے اور اسی گرجا میں حضرت مریم صدیقہ کی قبر ہے اور دونوں قبریں علیحدہ علیحدہ ہیں۔ اور بنی اسرائیل کے عہد ؔ میں بلدہ قدس کا نام یروشلم تھا اور اس کو اورشلم بھی کہتے ہیں۔"
حوالہ: روحانی خزائن جلد ۸ اتمام الحجۃ : صفحہ 299
یہ بات مرزا غلام احمد قادیانی نے ایک شخص کے خط کے جواب میں لکھی ہے۔اور اس خط کے متعلق بھی وہ اسی صفحہ میں اسی حاشیہ میں ذکر کرتے ہیں۔
یروشلم کی اردو زبان میں مکمل ہسٹری ویکیپیڈیا پر یہاں سے پڑھیں