حضرت عیسی علیہ السلام کے والد ایک یا دو؟؟ معاذاللہ( قادیانیوں کو جواب )
آج میں نے قادیانی مناظرہ گروپ میں یہ پوسٹ لگائی
قادیانیوں کے مربی خالد احمد کا حضرت مریم کی شادی کے متعلق فتوی
جب میں نے یہ پوسٹ لگا دی تو اس کے بعد ایک قادیانی مربی نے کمنٹ دیا
اس میں قادیانی مربی صاف صاف اور واضح الفاظ میں کہہ رہا ہے کہ انہوں نے ایک شادی کی تھی اور پھر نام بھی بتایا کہ ان کا نام یوسف تھا۔ اور اس میں مربی جی مجھے جاہل کہہ رہے ہیں جبکہ ان کو معلوم نہیں ہے کہ جہالت کی انتہاء تو انہوں نے کر دی ہے۔
پھر ایک اور کمنٹ میں بھی وہ صاف الفاظ میں تسلیم کرتا ہے کہ انہوں نے صرف ایک شادی کی تھی۔
اب ہم آتے ہیں مرزا صاحب کی طرف کہ مرزا جی اس متعلق کیا فرماتے ہیں ۔
مرزا صاحب روحانی خزائن جلد نمبر 3 اِزالہ اوھام صفحہ 254 ، 255 پر لکھتا ہے کہ
کیونکہ حضرت مسیح ابن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس ۲۲ برس کی مدّت تک نجاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں
(روحانی خزائن جلد نمبر 3 اِزالہ اوھام صفحہ 254 ، 255)
اس تحریر میں مرزا غلام احمد قادیانی نے یوسف نامی شخص کو حضرت عیسی علیہ السلام کا والد ٹھہرایا۔
مرزا کی اس تحریر کے اصل سکین ملاحظہ فرمائیں۔
اس کے بعد ایک اور جگہ پر مرزا غلام احمد قادیانی ایک اور جگہ لکھتا ہے کہ
انجیل کے بعض اشارات سے پایا جاتا ہے کہ حضرت مسیح بھی جو رو کرنے کی فکر میں تھے مگر تھوڑی سی عمر میں اٹھائے گئے ۔ ورنہ یقین تھا کہ اپنے باپ داؤد کے نقش قدم پر چلتے۔
(آئینہ کمالاتِ اسلام صفحہ 282 مندرج روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 283 از مرزا قادیانی)
پیج کا اصل سکین ملاحظہ فرمائیں
ہمارے سوالات:
- حضرت مسیح علیہ السلام کو اللہ ربُ العزت نے بن باپ کے پیدا کیا یہ سب لوگ جانتے ہیں۔ تو یہ حضرت مسیح علیہ السلام کے والد کیسے بن گئے؟
- کچھ قادیانی حضرات کہتے ہیں کہ انجیل اور دوسری کتابوں میں لکھا ہے کہ حضرت مریم ؑ نے شادی کر لی تھی ۔ تو ان قادیانی دوستوں سے گزارش ہے کہ ہمیں بھی انجیل کے وہ مکمل حوالہ جات دیں جہاں پر لکھا ہوا ہے کہ حضرت مریم ؑ نے شادی کی تھی اور ان دو لوگوں سے کی تھی ۔ (معاذاللہ)
- کیا دو لوگ حضرت مسیح علیہ السلام کے والد تھے؟؟ (معاذاللہ اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی نے حضرت مسیح ؑ کی والدہ ماجدہ پر تہمت بھی لگا دی ہے)
- اگر یہاں پر ذکر مسیحؑ کے بھائیوں کے والد کا ہے (جو قادیانی کے مطابق یوسف و مریم / داؤد و مریم سے پیدا ہوئے ہیں) تو مرزا غلام احمد قادیانی نے مسیح کے والد کیوں کہا؟؟ مسیح کے بھائیوں کے والد کیوں نہیں کہا؟؟
- قادیانی مربیوں کا یہ فتوی ہے کہ حضرت مریمؑ نے صرف ایک شادی کی تھی تو پھر یہ دوسرا کون ہے جس کو مرزا قادیانی داؤد کہہ رہا ہے؟؟