حضور کریم ﷺ کا چھٹا ارشاد
مولانا عبدالحکیم: ’’
لوکان بعدی نبی لکان عمرؓ
(ترمذی ج۲ ص۲۰۹، باب مناقب ابی حفص عمرؓ بن الخطاب)‘‘ {اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتے۔}
2404حضرت عمرؓ کے محدث ہونے کی تصریح بھی آپ ﷺ فرماچکے ہیں کہ ان سے مکالمات ہوتے تھے۔ مگر پھر بھی فرمایا کہ وہ نبی نہیں اور وجہ صرف یہ بتائی کہ میرے بعد نبی نہیں ہوسکتا۔ واقعی جو ہستی مکارم اخلاق، کمالات نبوت اور تمام اعلیٰ صفات نبوت کی جامع ہو اور تمام انبیاء ومرسلین سے افضل اور سب کی سرتاج اور امام ہو۔ ایسی ہی پاک ہستی کو لائق ہے تمام انبیاء علیہم السلام کے بعد آنا اور منصب نبوت کا خاتم ہونا۔
معلوم ہوا کہ محدث بھی نبی نہ ہوسکتا نہ کہلا سکتا ہے اور اگر کسی کو یہ دعویٰ ہو کہ اس کوحضرت عمرؓ سے بھی زیادہ مکالمات کی دولت نصیب ہوئی ہے تو اپنے دماغ کا علاج کرائے۔