حکیم الامت مولانااشرف علی تھانویؒ پر "ماں سے زنا جائز" کرنے کا الزام اور اس کی حقیقت
دوستو! منگھڑت ، جھوٹ، دجل و فریب یہ قادیانیت کی جڑوں میں موجود ہے۔ جھوٹی پوسٹس بنا بنا کر علماء کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں مگر الحمدُاللہ آج تک یہ لوگ اپنے اس مشن میں کامیاب نہیں ہو سکے الحمدُاللہ۔
اسی طرح کچھ عرصہ قبل ان لوگوں نے جامعہ بنوریہ کی جانب دو فتوجات منسوب کیے جن کو ہم نے الحمدُاللہ پکڑا اور سب کے سامنے اس کی حقیقت رکھی۔ جس کو آپ یہاں سے دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔
اسی طرح حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ پر انہوں نے ایک ایسی پوسٹ بنائی جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ مولانا اشرف علی تھانویؒ نے ماں سے زنا کرنے کی اجازت دی ہے (معاذاللہ)
اس پوسٹ میں قادیانی جماعت نے اپنی جانب سے بڑی تحریر لکھی اور ساتھ نہ جانے کہاں سے ایک پیج پر لائنیں لگا کر اٹیچ کر دیا۔ مگر وہ پیج بھی ایسا لگایا کہ نہ کوئی پڑھ سکے اور نہ کسی کو سمجھ میں آسکے۔
بحرحال جب قادیانی جماعت سے کہا جاتا کہ اس پوسٹ پر کوئی واضح پیج کا سکین لا کر دکھاؤ تو وہ کبھی بھی اس بات پر رضامند نہ ہوتے۔ اور آج تک اس کا واضح سکین نہیں دے سکے۔ اس پوسٹ میں جو انہوں نے پیج ساتھ لگایا ہے وہ کتنا واضح ہے آپ کود اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اس پر سے تو کوئی تحریر صحیح طرح سے پڑھنا بھی ممکن نہیں۔
اس پوسٹ میں انہوں نے جو نیچے حوالہ لکھا ہے جب میں نے وہ پیجز اوپن کر کے ان کو دیکھا تو مجھے ایسی کوئی بھی بات وہاں پر لکھی ہوئی نظر نہ آئی۔ یہ حوالہ ہے (الافاضات الیومیہ من الافادات القومیہ ج6 ص 54،55)
حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کے تمام ملفوظات آپ یہاں سے آنلائن دیکھ بھی سکتے ہیں اور ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
اب جب میں نے اس کی جلد نمبر 6 کو اوپن کیا تو اس کا ٹائٹل پیج یہ آیا۔
اس کے بعدجب ہم اس کے اگلے پیج پر جاتے ہیں تو وہ ہی سلسلہ "الافاضات الیومیہ من الافادات القومیہ" ہمیں نظر آتا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔
اس کتاب کا صفحہ نمبر 54 ملاحظہ فرمائیں۔
اس کتاب کا صفحہ نمبر 55 ملاحظہ فرمائیں
اس کو آپ خود بھی پڑھیں اور اپنے دوستوں کو بھی پڑھائیں اور قادیانیت کے دجل و فریب کو سب کے سامنے واضح کریں تاکہ سب کو یہ بات معلوم ہو جائے کہ یہ کس قدر جھوٹے ہیں۔ ان دونوں پیجز پر کہیں پر بھی یہ بات درج نہیں ہے۔
دلائل کے میدان میں بے بس قادیانی اب اپنی ساکھ بچانے کے لیے علماء پر اپنی طرف سے کیچر اچھالتے ہیں۔ یہ قادیانیوں کی بے بسی ، ان کے کفر ، ان کے جھوٹا ہونے کی واضح دلیل و علامت ہے۔