• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

خاتم النبیین کا معنی آخری نبی آئمہ لغت سے

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
صاحب لسان العرب علامہ ابن منظور رحمتہ اللہ علیہ نے لکھا ہے ،
"ختام القوم اور خاتم ( تاء کے نیچے زیر کے ساتھ ) اور خاتم ( تاء پر زبر کے ساتھ ) ان سب کا معنی ہے قوم کا آخری آدمی ۔ اور آگے لکھا " اور قرآن کریم میں جو خاتم النبیین کے الفاط آئے ہیں ان کا مطلب ہے آخری نبی ۔"
2d15w1f.jpg


سید مرتضیٰ حسن الزبیدی رحمتہ اللہ علیہ آپنی شہرہ آفاق " تاج العروس " میں لکھتے ہیں
"خاتم قوم کے آخری فرد کو کہا جاتا ہے ( اس کا وہی معنی ہے ) جو خاتم ( حرف ت کے نیچے زیر ) کا ہے اور اسی سے اللہ تعالیٰ کا یہ قول ہے " خاتم النبیین " یعنی آخری نبی ۔"
wl3c5f.jpg

علامہ اسماعیل بن حماد الجوہری رحمتہ اللہ علیہ نے الصحاح میں لکھا ہے ،
" خاتم اور خاتم ( تاء کے زبر کے ساتھ ھو یا زیر کے ساتھ ) اور ختام اور خاتام ان سب کا ایک ہی معی ہے ، اور آگے لکا ہے " اور کسی چیز کا خاتمہ اس کے آخر کو کہتے ہیں ( اسی سے ہے ) کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء علیہم السلام کے خاتم یعنی آخری ہیں ۔"
2lxjia8.jpg

علامہ ابو البقاء ایوب بن موسی الکفوی رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب الکلیات میں لکھتے ہیں
"
اور ھمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام خاتم النبیین اس لئے رکھا گیا کیونکہ خاتم قوم کے آخری فرد کو کہتے ہیں ( اور آپ انبیاء کے آخری ہیں ) ۔"
x6jzth.jpg

شیخ محمد طاہر پٹنی ٌ مجمع بحار الاانوار میں لکھتے ہیں
" " خاتم ( تاء کے زبر کے ساتھ ھو یا زیر کے ساتھ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ایک نام ہے ، اگر تاء پر زبر کے ساتھ ھو تو یہ اسم ہے جس کا معنی ہے آخری نبی ، اور اگر تاء کے نیچے زیر پڑھیں تو پھر اسم فاعل ھوگا (یعنی ختم کرنے والا ) ۔"
2bs7bk.jpg

امام راغب اصفہانی ٌ لکھتے ہیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین اس لیے کہا جاتا ہے کہ آپ نے نبوت کو ختم کر دیا یعنی آپ کی تشریف آوری سے نبوت مکمل ھوگئی ۔
255nlmg.jpg

مشہور امام نحو ابو اسحاق ابراہیم بن سری ٌ جو کہ " زجاج " کے نام سے جانے جاتے ہیں لکھتے ہیں
خاتم النبیین کو دو طرح سے پڑھا گیا ہے ، خاتم ( تاء کے نیچے زیر کے ساتھ ) اور خاتم ( تاء پر زبر کے ساتھ ) جس نے تاء کے نیچے زیر پڑھی ہے اس کا معنی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء کا خاتمہ کر دیا ، اور جس نے تاء پر زبر پڑھی ہے یعنی خاتم النبیین تو اس کا معنی ہے آخری نبی جس کے بعد کوئی نبی نہیں ۔
5l328n.jpg
 

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
جس کے عقیدہ کا تعلق دل سے ہے اس کے لیے صرف اتنا کافی ہے
لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ
اور جس کے عقیدہ کا تعلق عقل سے ہے تو اس کے لیے ان دلائل وشواہد کے بعد انکار کی گنجائش نہیں رہتی-
بہت خوب جناب
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
سوشل میڈیا پر مجاہدین ختم نبوت کی آمد نے قادیانیوں کے دماغ ہلا کر رکھ دیئے
قادیانیوں کے سر پر جوتا پڑ گیا ۔۔۔۔ وٹس ایپ پر قادیانی مربی وہ حوالہ پیش کرتا رہا جو ہمارے عقیدے کی تائید میں ہے۔ اللہُ اکبر ۔ دشمن کی زبان بھی اب اللہ کے فضل و کرم سے ہماری تائید میں بولتی ہے۔
گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے

قادیانی مربی کا نمبر 919646160715+
قادیانی مربی نے ختم نبوت کی دلیل کو تسلیم کر لیا.png
 
Top