خاتم النبیین کا معنی خود آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے بتا دیا
آنا خاتم النبیین لا نبی بعدی
۔ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ۔ اور پھر یہ بتایا کہ کوئی نبی کیسے نہیں فرمایا کہ
ان الرسالة والنبوة قد انقطعت فلا رسول بعدی ولا نبی
۔ کے بیشک نبوت اور رسالت منقطع ہو چکی اب میرے بعد نہ کوئی رسول ہے اور نہ کوئی نبی ۔ یہاں واضح ہوگیا کہ نبوت و رسالت آپ صلی الله علیہ وسلم کے بعد ختم ہوگئی اس وجہ سے کوئی نبی نہیں ۔ اور پھر مزید ایک جگہ بتا دیا کہ
وانہ لیس کائنا فیکم بعدی نبی
بے شک تمہارے اندر میرے بعد کوئی نبی نہیں بننے والا ۔
اب یہاں سے خاتم النبیین کا معنی واضح ہوگیا کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کو جو خاتم الانبیاء یا خاتم النبیین کہا جاتا ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم کے بعد اس امت مسلمہ میں کوئی نبی نہیں بننےوالا ، کسی کو نبوت نہیں ملنی ، کسی نئے نبی کا اضافہ انبیاء کی لسٹ میں یا فہرست میں نہیں ہوسکتا ۔ جن نبیوں کی نبوت پر ایمان لانا ضروری ہے ان کی تعداد میں آپ صلی الله علیہ وسلم کے بعد اضافہ نہیں ہو سکتا ۔