محمدعثمان
رکن ختم نبوت فورم
خالد جمال احمد (سابق قادیانی) لندن برطانیہ
اسلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ، سب سے پہلے تو میں تمام امت محمدیہٖٖ ٖٖٖٖٖٖصلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو مبارک با د دوں گا کہ ختم نبوت کے مجاہدین کی بدولت کلٹ جماعت قادیانیہ کے ایک اور رکن نے کلٹ جماعت قادیانیہ کو چھوڑ دیا ہے اور شمس الدین (سابق قادیانی اور مرزا مسرور کے رضاعی بھتیجے) کے مشورے سے مرزا مسرور کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نےوجہ بتائی ہے کہ انہوں نے کلٹ جماعت قادیانیہ کوکیوں چھوڑا ہے۔میں یہاں واضح کرتا جاؤں اور یہ بتاتا جاؤں کہ کیوں ہم جماعت قادیانیہ کو ہر وقت یہ کہتے رہتے ہیں کہ مرزا غلام احمد قادیانی ابن چراغ بی بی کی کتابوں کو پڑھو ، اس کا سبب یہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی ابن چراغ بی بی نے خود کہا ہے کہ'' ہر قادیانی کو میری کتابیں کم از کم تین بار پڑھنی چاہیئں پھر اس کا ایمان پختہ ہو گا۔''
توہمارا مسلمانوں کا یہ ایمان ہے کہ عام قادیانی مرزا غلام احمد قادیانی ابن چراغ بی بی کی کتابوں کو کم از کم ایک بار ہی پڑھ لیں تو اللہ ضرور جماعت قادیانیہ کو ہدایت نصیب فرمائے گا اور عام قادیانیوں میں کلٹ جماعت قادیانیہ کو چھوڑنے کی ہمت پیدا ہو گی ۔ اسی وجہ سے ہم ختم نبوت کے مجاہدین کلٹ جماعت قادیانیہ کو ہر وقت یہ کہتے رہتے ہیں کہ مرزا غلام احمد قادیانی ابن چراغ بی بی کی کتابوں کو پڑھو اور دیکھو کہ ان کتابوں میں واقعی کوئی روحانی مادہ ہے یا ان میں صرف جھوٹ، دھوکہ، فریب اور دجل ہے۔
خالد جمال بھائی نے بھی ہمت کر کے مرزا غلام احمد قادیانی ابن چراغ بی بی کی کتابوں کا مطالعہ کیا اور یہ محسوس کیا کہ کلٹ جماعت قادیانیہ ایک قیدخانہ ہے جس میں صرف ظلم و ستم ہے اور یہ کسی فریب اور دھوکے سے کم نہیں ہے۔ اور اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے ان کو ہدایت نصیب کی۔ اللہ ان کو استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔ اور ہماری دعا ہے کی اللہ مذہب قادیانیت کو سچے دین اسلام کی طرف ہدایت نصیب فرمائے۔ آمین
خالد جمال احمد کا خط دونوں اردو اور انگلش میں ملاحظہ فرمائیں۔
آخری تدوین
: