ختمِ نبوت یوتھ فورس ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والے ختم نبوت کورس،کانفرنس کی چند جھلکیاں
الحمدوللہ ثُم الحمدوللہ، ختمِ نبوت یوتھ فورس ضلع سیالکوٹ، ڈسکہ یونٹ کے زیرِ اِنتظام بتاریخ 12 نومبر تا 15 نومبر 2014، 4 روزہ ختمِ نبوت تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا جس کے آخری روز یعنی 15 نومبر 2014 بروز ہفتہ بعد از نمازِ عِشاء ایک عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس کا اِنعقاد کیا گیا، جس سے بالترتیب مرکزی امیر ختمِ نبوت یوتھ فورس جناب سید محبوب احمد گیلانی صاحب، سٹیج سیکریٹری جناب احسان احمد صاحب، نعت خواں جناب عبدُالرحمٰن راٹھور صاحب، رائیونڈ سے تشریف لائے ھوئے خُصوصی مہمان جناب سید میاں محمود صاحب، کویت سے تشریف لائے ھوئے اِنٹرنیشنل ختمِ نبوت کے جناب احمد علی سِراج صاحب، شیخُ الحدیث جناب زاھِدُالرحمٰن راشدی صاحب اور چناب نگر سے تشریف لائے ھوئے نواسئہ امیرِ شریعت جناب سید کفیل شاہ بُخاری صاحب خطاب فرما رھے ھیں۔ سٹیج پر مرزا مسرور احمد کے رضاعی بھتیجے سابقہ قادیانی اور ہمارے نو مُسلم بھائی جناب مرزا شمس الدین صاحب اور پھر اُن کے بھانجے سابقہ قادیانی اور ھمارے نو مُسلم بھائی جناب محمد احمد صاحب بھی تشریف فرما ھیں، پروگرام کے آخرمیں کورس کے شُرکاء میں اسناد تقسیم کی گیئں۔ اللہ کریم کی بارگاہ میں دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے دُعا ھے کہ وہ تمام مُسلمانوں کو اپنے حبیب حضرت محمد مُصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختمِ نبوت کا کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ھم سب کے کام کو اپنی بارگاہ عالیہ میں قبول و منظور فرمائے، آمین ثم آمین۔















