ختم نبوت اور احادیث نبویہ حدیث نمبر 2
”عن ابی ھریرۃ ؓ ان رسول اللہ ﷺ قال فضلت علی الانبیاء بست اعطیت جوامع الکلم ونصرت باالرعب واحلت لی الخنائم جعلت لی الارض طھورا ومسجدا وار سلت الی الخلق کافۃ وختم بی النبییون۰
صحیح مسلم ص 199 ج1‘ مشکوٰۃ ص 512“
(حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ مجھے چھ چیزوں میں انبیاء کرام ؑپر فضیلت دی گئی ہے۔
- مجھے جامع کلمات عطا کئے گئے ہیں۔
- رعب کے ساتھ میری مدد کی گئی ہے۔
- مال غنیمت میرے لئے حلال کردیا گیا ہے۔
- روئے زمین کو میرے لئے مسجد اور پاک کرنے والی چیز بنادیا گیا ہے۔
- مجھے تمام مخلوق کی طرف مبعوث کیا گیا ہے۔
- اور مجھ پر نبیوں کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔
” وکان النبی یبعث الی قومہ خاصۃ وبعثت الی الناس عامۃ ۰
مشکوٰ ۃ ص 512“
(پہلے انبیاء کو خاص ان کی قوم کی طرف مبعوث کیا جاتا تھا اور مجھے تمام انسانوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہے۔)