ختم نبوت فورم وڈیو اردو ٹیٹوریلز
الحمدللہ ختم نبوت فورم دنیا کا سب سے پہلا اردو فورم ہےجس میں خالص ختم نبوت کے موضوع پر ہزاروں تحاریر موجود ہیں ۔ فورم پر نئے شرکاء کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہیں آتا اور وہ مختلف سوالات کرتے ہیں جیسے پوسٹ کیسے کرنی ہے ؟ پوسٹ کو خوبصورت کیسے بنانا ہے ؟ پوسٹ میں وڈیو اور پیکچر کیسے ایڈ کرنی ہے ؟ فورم میں کسی چیز کی تلاش کیسے کرنی ہے ؟ وغیرہ وغیرہ تو ان تمام سوالات کے جوابات ہم انفرادی طور پر دے چکے ہیں لیکن اب ہم ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں جس میں ان تما سوالات کے جوابات اردو وڈیو ٹیٹوریلز کی شکل میں ہو گا اور یہ ٹیٹوریلز آپ تمام اراکین بنائیں گے اور اس تھریڈ میں لگائیں گے ۔ وڈیو کو بنا کر کسی ایسی سائٹ پر اپ لوڈ کریں جو پاکستان میں کھلتی ہو یوٹیوب کی وڈیو پاکستان میں نہیں کھلتی اور عام دوستوں کو اس کے استعمال کا طریقہ بھی نہیں آتا ۔ چلیں اب کام شروع کرتے ہیں اور آپ تمام اس میں حصہ لیں شکریہ